تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ فائرنگ میں سپریم کورٹ کے 3 ججوں کو ٹارگٹ بنایا گیا، بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ججوں میں علی رازینی اور محمد مغیثی شامل ہیں، جج علی رازینی پر 1998ء میں بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا اور وہ اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس دہشتگردانہ کارروائی میں ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں سپریم کورٹ کے باہر کے مطابق ایک زخمی
پڑھیں:
سپریم کورٹ بار کا بھارتی سفارتکاروں کو بے دخل کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے بھارتی سفارتکاروں کو پاکستان سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں کے پانی کی تقسیم سے متعلق ہے۔
اس کے ساتھ ہی بھارت نے پاکستان کے ساتھ دیگر سفارتی اور سرحدی تعلقات کو بھی سخت کرنے کے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھارتی فیصلوں پر سخت رد عمل جاری کیا گیا اور اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں بھارتی سفارتکاروں کو پاکستان سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا کہا جائے اور قومی وقار کے تحفظ کیلئے سخت جواب ناگزیر ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن کی کلاسیک مثال ہے۔