اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑکا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈاوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے۔ پی ٹی آئی دورمیں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایاگیاتھا، شہزاد اکبر نے ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کررہی ہے، جب اس کیس میں قانونی دفاع نہ ہوا تو مذہب کارڈ استعمال کرنے لگے، پی ٹی آئی والے خدا کا خوف کریں یہ اس معاملے پر مذہب کو درمیان میں نہ لائیں، سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جا رہی ہے، کابینہ نے بند لفافہ منظور کر کے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی۔ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو رشوت اور ڈاکے کی سزا ملی۔ کوئی بنیاد نہیں کہ کہا جائے کہ قانونی سقم رہ گیا، این سی اے نے پیسہ ضبط کر کے حکومت کے حوالے کیا ہے۔ یہ پیسہ پاکستان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تھا، شہباز شریف نے این سی اے کی تحقیقات میں خود کو کلیئر کیا۔ یہ وہی پیسہ ہے جس سے 25کروڑ کا گھر بنایا گیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کے ذرائع آمدن کیا ہیں؟۔ پی ٹی آئی کے پاس اپیل کیلئے مضبوط مواد نہیں ہے۔ القادر ٹرسٹ کو حکومتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں کابینہ کے کسی رکن نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، اس لیے کابینہ ارکان کو سزا نہیں دی گئی، کیس میں جو لوگ مفرور ہیں ان کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مذاکرات کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام لانا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مذہب کارڈ پی ٹی آئی

پڑھیں:

ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری

ویب ڈیسک:  وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس  پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے  نئی ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔

ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، ایس او پیز کے تحت فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملہ کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

اسلام آباد کے شہری بغیر کیپ ریسٹورنٹ عملہ کی نشاندہی لازمی کریں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیم کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت  کردی گئی۔

فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں،شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے، علیمہ خان
  • عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بیان قلمبند
  • عمران خان کی ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت: عطا تارڑ کا بیان عدالت میں درج
  • وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت، عطا تارڑ کا بیان قلمبند
  •  بینظیر ہاری کارڈشتکاروں کیلیے نیا دور ثابت ہوگا‘شرجیل
  • قوم کی بات کرنا عمران خان کا جرم ہے‘حلیم عادل شیخ
  • پی ٹی آئی اور عمران خان ایک قدم پیچھے ہٹیں، حکومت بھی مذاکرات کیلئے راستہ بنائے: فواد چوہدری
  • بینظیر ہاری کارڈ صوبے کے کاشتکاروں کیلئے نیا دور ثابت ہوگا، شرجیل میمن
  • علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
  • ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری