بگن میں کانوائے پر شدت پسند قبائل کا حملہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام ٹائمز: مختلف اشیائے ضروریہ سے لدے 70 سے زائد ٹرک جب پاراچنار کیلئے سکیورٹی فورسز کے حصار کی موجودگی میں روانہ ہوئے تو تکفیری قبائل نے ان پر حملہ کر دیا، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار اور دو ڈرائیورز شہید ہوئے جبکہ دوسرے روز چار دیگر ڈرائیورز کی گولیوں سے چھلنی لاشیں اسی علاقہ سے برآمد ہوئیں۔ ان شدت پسند قبائل نے تمام ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا اور انتہائی دیدہ دلیری کیساتھ تمام تر سامان لوٹ لیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی
پاراچنار گذشتہ 113 روز سے محاصرے میں ہے، معاہدہ طے پانے کے باوجود حکومت اپنی رٹ قائم کرسکی اور نہ ہی تکفیری قبائل کو دہشتگردی سے روکنے میں کامیاب ہوسکی۔ اپر کرم میں بنیادی ضروریات زندگی ناپید ہوچکی ہیں، اس سلسلے میں 16 جنوری کو مختلف اشیائے ضروریہ سے لدے 70 سے زائد ٹرک جب پاراچنار کیلئے سکیورٹی فورسز کے حصار کی موجودگی میں روانہ ہوئے تو تکفیری قبائل نے ان پر حملہ کردیا، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار اور دو ڈرائیورز شہید ہوئے جبکہ دوسرے روز چار دیگر ڈرائیورز کی گولیوں سے چھلنی لاشیں اسی علاقہ سے برآمد ہوئیں۔ ان شدت پسند قبائل نے تمام ٹرکوں کو نذر آتش کردیا اور انتہائی دیدہ دلیری کیساتھ تمام تر سامان لوٹ لیا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
پشاور (ویب ڈیسک) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں جن کو آبائی گاؤں مالی خیل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
جاں بحق نوجوان حسن کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا لیکن اب طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے جب کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں۔
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
مزید :