مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے صدر مسلم لیگ نون سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہو کر چلنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہو کر چلنا ہوگا، انہوں نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اب تک ہونیوالے مذاکرات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، شہباز شریف نے بریف کیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہوگئے، حالات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے نواز شریف
پڑھیں:
میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔