مرد اور عورت برابر نہیں، مرد کا درجہ زیادہ ہے، صبا فیصل
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ مرد اور عورت کبھی برابر نہیں ہو سکتے، خدا نے مرد کا رتبہ اور درجہ بڑا رکھا ہے، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
صبا فیصل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی کے وقت انہیں ان کی والدہ نے ہدایت کی تھی کہ وہ ہمیشہ اپنے شوہر سے ایک قدم نیچے اور پیچھے رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے انہیں ہدایت کی تھی کہ شوہر سے ایک قدم پیچھے رہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ جب بھی پیچھے مڑ کر دیکھیں گی تو انہیں مدد کے لیے شوہر نظر آئیں گے۔
صبا فیصل کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مرد اور عورت برابر نہیں، خدا نے مرد کا رتبہ زیادہ رکھا ہے اور اس معاملے پر بات کرنے کو متنازع سمجھا جاتا ہے اور ان کی بات سے بھی بہت سارے لوگوں کو اختلاف ہوگا۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے والدہ کی بات پر عمل کرتے ہوئے شوہر کو ہمیشہ عزت دی، اسی وجہ سے ہی شوہر نے بھی انہیں عزت دی اور سر پر بٹھا کہ رکھا۔
صبا فیصل نے اعتراف کیا کہ شوہر نے انہیں ’سر‘ پر بٹھا رکھا ہے، کیوں کہ دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی عزت دی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے اور شوہر کے درمیان اختلافات بھی ہوتے ہیں لیکن کبھی ایک دوسرے کو بائی پاس نہیں کیا، انہوں نے کبھی شوہر کی رضامندی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا، وہ دلائل سے شوہر کو مطمئن اور راضی کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
سینیئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ شوہر کا رتبہ زیادہ ہے لیکن ایسے شوہروں کا درجہ بالکل بھی زیادہ نہیں جو کہ اپنی بیویوں کی عزت نہیں کرتے، انہیں برابر نہیں سمجھتے۔
اداکارہ نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی بیٹی سعدیہ فیصل کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے دیکھا ہے اور نوٹ کیا ہے کہ ان کی بیٹی بھی شوہر کو عزت دیتیں اور ان کے رتبے کا خیال کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نہ صرف اداکاری اور شوبز کے معاملات دیکھتی ہیں بلکہ بچے کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے گھر کو بھی دیکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے داماد صبح ہوتے ہی دفتر چلے جاتے ہیں اور شام کو واپسی پر ان کی بیٹی شوہر کی خدمت کرتی ہیں اور پیشہ ورانہ زندگی کو بھی ساتھ ساتھ چلاتی ہیں۔
اسی پروگرام میں انہوں نے گھروں میں کام کرنے والی خواتین ملازماؤں کو گھروں میں ہونے والے فسادات کا سبب بھی قرار دیا اور کہا کہ کام والی خواتین گھر کے اہل خانہ کو الگ الگ اور غلط باتیں بتا کر ان کے درمیان اختلافات پیدا کرواتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:نصرت ہدایت اللہ نے علی رحمٰن سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: برابر نہیں انہوں نے صبا فیصل نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
کومل عزیز کی زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے، اداکارہ نے بتا دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ کومل عزیز خان نے اپنے خوف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شادی کرنے سے ڈر لگتا ہے۔
کومل عزیز خان نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی اور پروگرام کی میزبان کی جانب سے سوال کیے جانے پر اپنی زندگی کا سب سے بڑا خوف بھی بیان کیا۔
کومل عزیز کا کہنا تھا کہ وہ بہت بہادر ہیں انہیں کسی بھی چیز سے ڈرانا مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں شادی کے سوا کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا، یہ ان زندگی کا سب سے بڑا خوف ہے، جس پر وہ ابھی تک قابو نہیں پا سکیں۔
شادی سے ڈرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کومل عزیز کا کہناتھا کہ انہوں نے بڑے ہوتے ہوئے جو شادیاں دیکھیں وہ بہت بری تو نہیں تھیں لیکن ایسی بھی نہیں تھیں کہ انہیں دیکھنے کے بعد ان کا دل چاہے کہ شادی کرنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے مالی اور جذباتی خود مختاری ضروری ہے کیونکہ کپڑے، جوتے، زیورات اور بیگز کی چمک دمک صرف چند دن کی ہوتی ہے، اس کے بعد اصل ذمہ داریاں شروع ہوتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اکثر لڑکیاں نوکری چھوڑ دیتی ہیں، کیونکہ گھر والے آج بھی خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دفتر میں کام کرنے والی بہت سی لڑکیاں بھی شادی کے بعد نوکری چھوڑ چکی ہیں جو بہت با صلاحیت تھیں، لیکن ان کے خاندان میں ایسا نہیں ہوتا۔
کومل میر نے مزید کہا کہ جب لڑکیاں مالی طور پر خود مختار نہیں ہوتیں تو جذباتی طور پر خودمختار ہونا بھی مشکل ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس چیز سے ڈر لگتا ہے لیکن اب وہ آہستہ آہستہ بہترہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی اداکارہ خوف کومل عزیز