آمریت کے ادوار میں پیپلز پارٹی نے آزاد صحافت کیلئے کوششیں جاری رکھی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے کردار کو خراب ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پیپلز پارٹی میں برادشت کا مادہ ہے، پیپلز پارٹی کا گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں میڈیا ٹرائل بھی کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی رہی اور برداشت کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پیر کو پریس کلب حیدرآباد میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرکے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ (ایچ یو جے) کی نومنتخب باڈی جس میں صدر سینئر صحافی حامد شیخ، جنرل سیکریٹری علی حمزہ زیدی، سینئر نائب صدر سینئر صحافی فیض کوسو، نائب صدر سینئر صحافی الطاف کوٹی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری فیروز ببر، جوائنٹ سیکریٹری مظفر رند، خازن دانش نفیس اور 18 مجلس عاملہ کے اراکین سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے اظہار مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے صحافی مجھے وزیر نہیں بلکہ اپنا عزیز سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے کام کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی صحافت کی آزادی کو فروغ دیا جبکہ آزادی صحافت پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کا ویژن رہا ہے، آمریت کے ادوار میں پیپلز پارٹی نے آزاد صحافت کے لیے کوششیں جاری رکھی، ملک میں آمریت کے دور میں صحافیوں پر ظلم ہوا اور صحافیوں کی گرفتاریاں ہوئیں۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے کردار کو خراب ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پیپلز پارٹی میں برادشت کا مادہ ہے، پیپلز پارٹی کا گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں میڈیا ٹرائل بھی کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی رہی اور برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوام کے لیے صحت کے شعبے پر کام ہو رہا ہے، امراض قلب کا ادارہ این آئی سی وی ڈی اچھا کام کررہا ہے، صحت پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحافی حکومت سندھ کے اسٹیٹ آف آرٹ کے ہسپتالوں میں سے اپنا علاج فری میں کروا سکتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں پیپلز پارٹی کے ادوار میں کہا کہ
پڑھیں:
سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ متاثرہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔ اس وقت ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت ہے، اسی لیے ہم سیاسی تلخیوں کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پیپلز پارٹی کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنیں۔ منظور چوہدری اور حسن مرتضیٰ اپنے دکھ اور فلسفے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔ سندھ میں سیلاب سے کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک امداد لینے پر مجبور کر رہی ہے جو غیر سنجیدہ رویہ ہے۔