لاہور:

لاہور میں رواں ماہ کے آخر تک دھوئیں سے پاک 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔

سینیٸرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب کی صدارت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کے ساتویں جائزہ اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے بڑے شہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی تھی۔

فیصلہ کیا گیا کہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا۔

اجلاس میں 27 وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی اور جاری اسکیموں سمیت نئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ، معدنیات، ماہی گیری، ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ، لیبر، لاٸیو اسٹاک، اوقاف، کموڈیٹیز مینجمنٹ کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا۔

اسکے علاوہ داخلہ، پولیس، جیل خانہ جات، ہاٸیکورٹ، قانون و انصاف، خواتین اور تمام طبقات کے انسانی حقوق کا تحفظ اور ترقی، سماجی بہبود کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ آف ریونیو، خزانہ، زکوۃ و عشر، ایس اینڈ جی ڈی، تعمیرات ومواصلات، پنجاب اسمبلی، آرکائیوز اینڈ لاٸیبریریز، ہاٸر ایجوکیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے محکموں کی سالانہ ترقیاتی اسکیموں کا بھی جاٸزہ لیا گیا۔

چیٸرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نبیل احمد اعوان، سیکریٹری آصف طفیل اور متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 15 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز 19 فروری تک مکمل ہو جائیں گے۔

کالا شاہ کاکو جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 42 ملین روپے کے اضافی فنڈز منظور کیے گئے جبکہ 261 ٹن لوہے کے ذخائر کی ترقی کے لیے 500 ملین اضافی فنڈز کی منظوری پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی راولپنڈی اور سرگودھا میں پناہ گاہوں کے جلد قیام اور اٹک میں ماڈل چلڈرن ہوم کی کم سے کم وقت میں تعمیر کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر غیر مسلم پاکستانیوں کی ترقی کے لیے اقلیتی فنڈ دگنا کر دیا گیا، تاریخی چرچز کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔

سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ ہزار ایکڑ پر شرمپ فارمنگ منصوبے کی میپنگ مکمل کی جائے جبکہ چھانگا مانگا کے جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے جبکہ لاہور میں ماڈل فش مارکیٹ کی فزیبلٹی اسٹڈی جلد مکمل کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹھوکر لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کلائمیٹ آبزرویٹری بننے سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ فیصل آباد میں مزدوروں کی کام کے دوران صحت و سلامتی اور ہیلتھ لیبارٹری قائم کرنے کی رفتار کی جائے، ملازمت پیشہ خواتین کے لیے پنجاب بھر میں ہاسٹلز اور 165 ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کو جلد مکمل کیا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جھنگ ویٹرنری کالج اور چولستان ویٹرنری یونیورسٹی کی اَپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔

سینیئر وزیر نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب میں موبائل ویٹرنری سروسز کسانوں کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ محکموں کے ساتھ افسران کی کارکردگی بھی مانیٹر ہو رہی ہے، منصوبوں کی رفتار، معیار اور گورننس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاہور میں ہدایت کی کیا گیا کی جائے کے لیے

پڑھیں:

لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے. اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا. اس منصوبے کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے.اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے. عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی اسمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید مشکلات کا شکار، پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نوٹس لے لیا
  • مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے جدید طریقہ کار اپنایا جائے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
  • رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی کا فلسطین پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
  • گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول