لاہور؛ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور:
پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مصطفی آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس دوران ایک کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1800 گرام آئس اور ایک کلو چرس برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق نائیجیرین باشندہ جیف عرصہ 16 سال سے پاکستان میں رہائش پذیر تھا اور اس نے پاکستان ہی میں شادی کررکھی تھی۔ ملزم پس پردہ منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
ملزم نے لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں، فارم ہاؤسز سمیت دیگر مقامات پر منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
—فائل فوٹولاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے پاسپورٹ پر بیلجیئم کے جعلی ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے ویزے 2 ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے جس کے لیے انہوں نے 80 لاکھ روپے دیے تھے۔