اورنگی ٹائون سکیٹر 4میں ایک شخص قتل ‘ملزمان فرار ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر 4 مومن آباد بلاک اے محمد حسین اسکول کے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اورفرارہوگئے، واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، مقتول کی شناخت 40 سالہ محمد صدیق ولد میرحاتم کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ اومومن آباد غلام نبی کے مطابق مقتول محمد صدیق مومن آباد کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیلرماسٹرتھا، مقتول کی مومن آباد ٹیلر گلی میں ٹیلر کی دکان تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے، مقتول کا اپنے بھائیوں سے عدالت میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، مقتول کی والدہ کی مدعیت میں 2 مقدمات بھی تھانے میں درج ہیں جبکہ سال 2022 میں مقتول کا بھانجا فدا حسین بھی جائیداد کے تنازع میں مارا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
پشاور:خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔ گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق
علاوہ ازیں ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Post Views: 1