اسلام آباد:چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ سینیٹر روبینہ خالد ای کچہری کے دوران مستحق افراد کے مسائل سن رہی ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اخلاق کے دائرے میں کام کیا اور 18 ماہ میں 20 ارب ریکوری کی، چیئرمین نیب

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں کام کیا اور 18 ماہ میں 20 ارب کی ریکوری کی۔

چیئرمین نیب نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برداری ملک کی ترقی کا اہم جز ہے، آپ ہی نے پاکستان کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے، تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا اس ملک کی ترقی سے جڑا ہے، میں سمجھتا ہوں تاجر دوست ماحول تجارت کو آگے لے جا سکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں، ہم تاجروں کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کریں گے، ہم نے پچھلے ایک سال میں کسی کو ہراساں نہیں کیا۔

چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو دستاویزی کرنا ہے، ترقی کی شرح 5 یا 6 پر پہنچ سکتی ہے، یہ ہمارا ٹارگٹ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 18ماہ میں 20 ارب روپے کی ریکوری کی ہے، ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی محتسب کراچی کی کھلی کچہری: کورنگی کے مکینوں نےاداروں کیخلاف شکایات کے انبار لگادیئے
  • شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ؛ ملک بھر میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا
  • چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بینظیر ہنرمند پروگرام پر گفتگو
  • سینیٹ اجلاس ،اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلیے بیرون ملک میں روزگار کے مواقع
  • بی آئی ایس پی کا انقلابی اقدام: صدر آصف علی زرداری 21 جون کو بینظیر ہنرمند پورٹل کا  اجرا کریں گے
  • میں ٹوٹ چکا ہوں، جسٹن بیبر نے ذہنی مسائل کا اعتراف کرلیا
  • بجٹ کے پیش نظر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں اہم ترامیم
  • اخلاق کے دائرے میں کام کیا اور 18 ماہ میں 20 ارب ریکوری کی، چیئرمین نیب
  • اسرائیل نے امن مذاکرات کو سبوتاز کر کے جنگی جنون کو ترجیح دی، ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈاکٹر روبینہ اختر