افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 8 جنوری کو غلام خان بارڈر ٹرمینل پر فورسز نے ایک اسلحہ بردار ٹرک کو قبضے میں لے لیا، جس سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ٹرک سے جدید ساخت کا اسلحہ اور اس کے میگزین برآمد کیے گئے، جن میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 4 رائفلوں کے 292 میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، کلاشنکوف کے 9 میگزین اور 244 گولیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔ ٹرک سے لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ ٹرک کے ڈرائیور کیبن میں چھپایا گیا تھا، جسے خفیہ مقامات پر ذخیرہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، اسلحہ اور گولہ بارود کی پیکنگ افغانستان میں کی گئی تھی اور یہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا تھا۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ اس طرح کا غیر ملکی اسلحہ کئی بار فتنہ الخوارج کے خارجی گروپوں سے بھی برآمد ہو چکا ہے، جو پاکستان میں تخریب کاری کی کوششوں میں ملوث ہیں۔
TagsImportant News from Al Qamar.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز کو یشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کے موقع پر حتمی شکل دی جا سکتی ہے، جس کے بعد شیڈول اور وینیوز کے اعلان کا بھی امکان ہے۔
امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جو ایشیا کپ 2025 سے پہلے کروائی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ اگست میں افغانستان کی میزبانی کرنی ہے تاہم پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔
یو اے ای میں سیریز منعقد کرنے کا مقصد ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔