اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سید ذوالفقار علی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں القادر ٹرسٹ بدعنوانی کیس میں سابق وزیر اعظم کے خلاف گواہی دینے کے لیے شدید دبائوکا سامنا کرنا پڑا۔

زرائع کے مطابق زلفی بخاری نے دعویٰ کیا کہ مقتدرہ کی جانب سے انہیں ہر طرح کی پرکشش ڈیل کی پیشکش کی گئی، جو انہوں نے قبول نہیں کی۔

بانی پی ٹی آئی کے بین الاقوامی مشیر برائے میڈیا زلفی بخاری پارٹی کریک ڈائون کے بعد سے لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس کیس میں نامزد ہر شخص کو عمران خان کے خلاف گواہی کے لیے ہر طرح کی ڈیلز کی پیشکش کی گئی لیکن خوش قسمتی سے نہ میں نے اور نہ ہی کسی اور نے اسے قبول کیا۔

القادر ٹرسٹ کیس 190 ملین پائونڈ کے گرد گھومتا ہے، جن کا بزنس ٹائیکون ملک ریاض کو فائدہ پہنچانے کے لیے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے پاکستان کو منتقل کیے جانے کے بعد غلط استعمال کیا گیا۔

اس کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ ہفتے بالترتیب 14 اور 7 سال کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

زلفی بخاری نے خود پر ڈالے جانے والے دبائو کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میرے گھر والوں کے اغوا، گھر، کاروبار کو تباہ کرنے سے لے کر بینک اکائونٹس منجمد کرنے تک، مجھ پر دبائو ڈالنے کا کوئی حربہ، کوئی طریقہ نہیں چھوڑا گیا،ان کا کیس میں شواہد کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے بتایاگیا کہ190 ملین پائونڈ کی رقم سپریم کورٹ میں جمع ہے، جس پر سود بھی حاصل کیا جا رہا ہے اس لیے یہ سارا بیانیہ بالکل بکواس ہے۔

اڈیالہ جیل سے جاری ہونے والے بیان میں عمران خان نے بھی تصدیق کی تھی کہ زلفی بخاری کو اس کیس میں جھوٹی گواہی دینے کے لیے دبائو کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے منع کرنے پر ان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا گیا اور اہلخانہ کو اغوا کیا گیا۔

زلفی بخاری نے بتایا کہ گرفتاری کے خدشے پر عدالت میں پیش ہونے سے انکار کے بعد انہیں کیس میں بطور مدعا علیہ شامل کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کیس میں کے لیے

پڑھیں:

کشمیری عوام کو گزشتہ 78برس سے حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، حریت کانفرنس

عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں مگر اس کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو گزشتہ 78 برس سے دیرینہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 برس سے اس حل طلب تنازعے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں مگر اس کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے۔ تین ہزار سے زائد کشمیری، جن میں بیشتر حریت قائدین شامل ہیں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جیلوں میں قید رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کی قید کو طول دینے اور مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کرنے کیلئے ان کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ حریت ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فوری مداخلت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری وحشیانہ ظلم و تشدد دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہے اور عالمی برادری کو بھارتی حکومت کے ظلم و تشدد کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہی کشمیری عوام کے دکھوں کے مداوے کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بیان قلمبند
  • گھی و تیل کی صنعت شدید مالی دبائو میں، حکومت فوری ریفنڈز ادا کرے، شیخ عمر ریحان
  • خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
  • وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت، عطا تارڑ کا بیان قلمبند
  • 190 ملین پاونڈ کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی
  • کشمیری عوام کو گزشتہ 78برس سے حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، حریت کانفرنس
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست
  • بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست
  • جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
  • لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج