سفاک بھارتی فوجی نے بیوی کو قتل کرکے پریشر ککر میں ابال دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بھارت کے شہر حیدرآباد میں سفاک سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکرے کیے اور انہیں پریشر ککر میں ابال کر اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن میں بطور سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دینے والے 45 سالہ سابق فوجی گرو مرتی نے مبینہ طور پر پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
35 سالہ وینکاٹا مادھوی کے خاندان نے 16 جنوری کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ کرائی، جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو اس کے شوہر پر شک ہوا، اس کے بعد جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے سنگین جرم کا اعتراف کر لیا۔
پولیس انسپکٹر ناگا راجو نے کہا کہ خاتون کے والدین نے گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی، مقتولہ کا شوہر بھی ان کے ساتھ آیا تھا، ہمیں شک ہوا اور اس سے پوچھ گچھ کی، اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔"
رپورٹ کے مطابق اس شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کی لاش کے باتھ روم میں ٹکرے کیے اور انہیں پریشر ککر میں ابالا، اس نے ہڈیاں الگ کیں، ہڈیوں کو کوٹنے کے بعد دوبارہ ابالا، وہ 3 دن تک گوشت اور ہڈیاں پکاتا رہا، اس کے بعد مبینہ طور پر اس نے انہیں پیک کر کے جھیل میں پھینک دیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کے دعووں کی تصدیق کی جا رہی ہے، جوڑے کے دو بچے ہیں جن ہیں ایک لڑکا اور ایک لڑکی۔ شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ مبینہ قتل کیوں اور کیسے ہوا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روزانہ پانچ منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کم کرسکتی ہے، تحقیق
نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پنے روزانہ کے معمولات میں صرف پانچ منٹ کی ورزش شامل کرنے سے آپ کا بلڈ پریشر کم ہو جاسکتا ہے اور اس سے دل کی بیماری کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے مطالعہ کے لیڈ مصنف جو بلڈجٹ نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کی جسمانی صلاحیت کیسی بھی ہو، بلڈ پریشر پر مثبت اثر ڈالنے میں زیادہ محنت اور دیر نہیں لگتی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ورزش سے متعلق جو چیز منفرد ہے وہ یہ ہے کہ اس میں مختلف چھوٹی چھوٹی جسمانی سرگرمیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں جیسے سیڑھیاں چڑھنے سے لے کر ایک مختصر سائیکلنگ تک جن میں سے اکثر کو روزمرہ کے معمولات میں ضم کیا جا سکتا ہے۔
ٹیم نے اپنے نتائج کو جرنل سرکولیشن میں شائع کیا ہے۔ محققین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر عالمی سطح پر تقریباً 1.3 ارب بالغ افراد کو متاثر کرتا ہے اور یہ فالج اور دیگر وجوہات کی وجہ سے جلد موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔