اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی بیٹوں سے فون پربات کروانے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی کو جیل میں ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال سے متعلق سہولیات کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کی اہلیہ اور سیاسی رہنماؤں کو جیل رولز کے تحت ملاقات کروانے کی ہدایت کی۔
عدالت نے ڈویژن بینچ کے حکم کے مطابق بیٹوں سے فون پر بات اورذاتی معالج سے چیک کی بھی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشری بی بی اب سزا یافتہ ہیں ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کیا طریقہ ہے ؟ عمران خان سے سے بیٹوں کی واٹس ایپ کال اور ذاتی معالج سے علاج کا کیا طریقہ کار ہے؟ عدالت نے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل کو 2 سوالات پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے ہدایت لے کر پیر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ۔
او جی ڈی سی ایل کا خام تیل کے ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس عدالت کے حکم کے باوجود سہولیات واپس لے لی گئی تھیں۔ عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ٹی وی اور ایک ایڈیشنل اخبار بحال کر دیا ہے۔ ہفتے میں 2 دن ملنے کی اجازت دے دی ہے منگل کو فیملی اور وکلاء کی میٹنگ ہے۔ جمعرات کو دوستوں اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا دن ہے۔ کوئی درخواست دائر نہیں کرنا چاہتا بس مجھے جیل میں ملنے کی اجازت دی جائے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جیل میں ملاقات کی لسٹ کون دیتا ہے کیا پراسس ہوتا ہے۔ اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ وقیع الزمان نے بتایا کہ عمران خان کے کوآرڈینیٹر ملاقات کے لیے نام دیتے ہیں۔ اس کے بعد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہوتی ہے پھر ملنے دیا جاتا ہے۔
ہم جو ججز نامزد کرتے ہیں انہیں تو ایک ہی ووٹ ملتا ہے وہ بھی ہمارا ہوتا ہے،باقیوں کو گیارہ گیارہ ووٹ پڑ جاتے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ
چیف جسٹس نے فیصل چوہدری سے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں چاہتا ہوں آج مجھے ملنے دیا جائے اور درخواست کو کل رکھ لیں تاکہ چیزیں کلئیر ہو سکیں۔ بانی پی ٹی آئی کو انکی اہلیہ اور سیاسی رہنماؤں سے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا۔
ڈپٹی سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ میں معلومات حاصل کر لیتا ہوں لیکن اندر ہی ملاقات کرائی جا سکتی ہے۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود صرف 2 مرتبہ بچوں سے فون پر بات کروائی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وائٹس ایپ کال کا کیا طریقہ کار ہے۔ جیل حکام نے کہا کہ ہم نے ٹرائل کورٹس کے ججز کے کہنے پر انسانی بنیادوں پر بات کروائی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سپریڈنٹ اڈیالہ سے ہدایات لا کر ہمیں بتائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔
’’بابراعظم کو اب آرام دینے کا وقت آ گیا ہے اور ۔۔‘‘ اہم شخصیت نے مطالبہ کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کروانے کی ہدایت بانی پی ٹی آئی چیف جسٹس نے نے کہا کہ سے فون پر عدالت نے پر بات
پڑھیں:
مشال یوسف زئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
مشال یوسف زئی(فائل فوٹو)۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے معاملے پر مشال یوسف زئی نے 17مارچ کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا زیرِ اعتراض حکم قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا، مزید یہ کہ ہائیکورٹ کا زیرِ اعتراض حکم قانون اور ریکارڈ پرموجود حقائق کے منافی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ریکارڈ پر موجود حقائق کے غلط اور عدم مطالعے پر مبنی ہے۔
درخواست کے مطابق جیل حکام درخواست گزار کو مسلسل ہراساں کرنے کے ساتھ اسکے بنیادی، قانونی وآئینی حقوق سلب کر رہے ہیں۔
جبکہ بطور ملزم، قیدیوں کا بنیادی حق ہے کہ اپنی مرضی کا وکیل مقرر کریں اور قانونی و دیگر معاملات کےلیے فوکل پرسن خود منتخب کریں۔
درخواست کے مطابق آرٹیکل 10-اے منصفانہ ٹرائل اور قانونی کارروائی کی ضمانت دیتا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائی کورٹ کا زیرِ اعتراض حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست منظور کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کی جائے۔
درخواست کے مطابق ہائی کورٹ نے زیرِ اعتراض حکم عجلت اور غیر سنجیدگی سے جاری کیا، استدعا ہے کہ اپیل کے حتمی فیصلے تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا 17 مارچ کا حکم معطل کیا جائے۔