لاہور: جناح پولو فیلڈز کے تحت میجر جنرل سعید الزمان میموریل پولو کپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سالوں سے ہیرو بننے پر تنقید، ہمائیوں سعید نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور فلمساز ہمائیوں سعید نے ہیرو کے کردار کیلئے کی گئی ٹرولنگ پر ردِعمل دے دیا۔

ہمائیوں سعید نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ میزبان نے سوال کیا کہ لوگ آپ کو ہمیشہ ٹارگٹ کیوں کرتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ انہیں اس بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ وہ برسوں سے مرکزی کردار یعنی ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہمائیوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’سالوں سے ہیرو آرہا ہوں اور آیا ہی چلا جارہا ہوں، مگر مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔‘

https://www.instagram.com/reel/DKsJ0aItG0l/

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ہر کردار کے لیے فنکاروں کو ان کی صلاحیت اور کردار کی ضرورت کے مطابق منتخب کرتے ہیں ان کی فلموں میں فہد مصطفیٰ بھی ہوتے ہیں، حمزہ علی عباسی بھی ہوتے ہیں۔ 

لو گرو اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور منفی تبصروں کو خود پر اثر انداز نہیں ہونے دیتے۔

یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لو گرو عید کے موقع پر ریلیز ہوئی ہے جس کو فلمی شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ سے 146 عازمین کی پہلی حج پرواز کراچی پہنچ گئی
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے وزیر کی برطانیہ میں جائیدادیں ضبط
  • سعودی عرب سے146 حجاج کو لے کرپہلی پرواز کراچی پہنچ گئے
  • آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا
  • آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کا اعلان: کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں نہیں
  • اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر کےلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 4000 ملین روپے مختص
  • How to Train Your Dragon کے لائیو ورژن میں کیا اچھا ہے اور کیا نہیں؟
  • سالوں سے ہیرو بننے پر تنقید، ہمایوں سعید نے خاموشی توڑ دی
  • سالوں سے ہیرو بننے پر تنقید، ہمائیوں سعید نے خاموشی توڑ دی
  • ٹام کروز کی جلتا ہوا پیراشوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے 16 چھلانگیں، نیا ریکارڈ بنادیا