امریکی و بھارتی سفارتکار ٹرمپ مودی ملاقات کیلئے کوشاں
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
امریکی اور بھارتی سفارتکار ٹرمپ اور مودی کی ملاقات کرانے کے لیے کوشاں ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی، بھارتی سفارتکار فروری میں ٹرمپ مودی ملاقات کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ملاقات میں تجارت اور بھارتی ورکرز کے ویزوں کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہوسکتا ہے۔
خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ بھارت امریکی ٹیکسوں میں اضافہ روکنے کے لیے رعایت دینے کو تیار ہوسکتا ہے،خبرایجنسی
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی صدر کےبھارتی معیشت کو ’’مردہ ‘‘ قرار دینے پر راہول گاندھی کا مؤقف
نیو دہلی:بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیان کو درست قرار دیا اور نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ مودی صرف صنعت کار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔
بھارت کے اپوزیشن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معیشت کو مردہ قرار دینے کے بیان کو مودی حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور بھارتی معاشی تجزیہ کاروں کی طرف سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔
بھارتی کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے اور اگر یہ بات کسی کو نہیں معلوم تو وہ ملک کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہیں، صدر ٹرمپ نے ایک حقیقت کو بیان کیا ہے، مودی صرف صنعت کار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔
راہول گاندھی نے کہا کہ آج بھارت کے سامنے اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت نے ہماری معیشت، دفاع اور خارجہ پالیسی تباہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دے دیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کرنے کی تنبیہ کردی گئی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن برسوں سے امریکا نے اس کے ساتھ بہت کم تجارت کی ہے کیونکہ ان کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور ان کی غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں نہایت سخت اور ناقابل قبول ہیں۔