آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپٹلز نے گلف جائنٹس کو ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپٹلز نے گلف جائنٹس کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
دبئی : دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں داسن شناکا کی شاندار کارکردگی کی بدولات دبئی کیپیٹلز کو گلف جائنٹس پر فتح مل گئی۔ دبئی کیپیٹلز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اس وقت 8 گیندیں باقی تھی۔ گلف جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے اننگز کا انداز جارحانہ انداز میں کیا کپتان جیمز ونس جارحانہ موڈ میں نظر آئے ۔ دوسری جانب اوبیڈ میک کوئے نے دبئی کیپیٹلز کو پہلی وکٹ دلائی اور ابراہیم زدران کو 3 رنز پر آؤٹ کیا جس کے بعد جارڈن کاکس نے وینس کو جوائن کیا
جنہوں نے اس وقت پر 24 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 4 چوکے شامل تھے۔ پاور پلے ختم ہونے سے ٹھیک پہلے وینس آؤٹ ہو گئے اور 7 ویں اوور کے آغاز میں ہی ٹام السپ کو ظاہر خان نے 2 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد سے کاکس نے محاذ سنبھالا جنہیں گرہارڈ ایرسمس کا تعاون حاصل تھا۔ ہیٹمائر اور کاکس تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کررہے تھے تاہم دبئی کیپیٹلز کی بولنگ نے انہیں مضبوطی سے قابو میں رکھا۔ اننگز کے آخری اوور میں کاکس 70 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کی بدولت گلف جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ہیٹمائر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گلف جائٹنس کے اسکور کے جواب میں دبئی کیپٹلز کے بین ڈنک اور شائی ہوپ نے مستحکم آغاز کیا اور ایک مستحکم بنیاد فراہم کرنے کی کوشش کی۔
ڈنک اگرچہ زیادہ دیر تک بیٹنگ نہیں کرسکے اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے خالد شاہ نے مزید 10 رنز کا اضافہ کیا۔ اس کے بعد گلبدین نائب کھیلنے آئے دبئی کیپیٹلز کی جانب سے جوابی مقابلے کے دوران اہم چوکے لگائے۔ گلبدین 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہیں ایان خان نے آوٹ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ نجیب اللہ زدران اس کے بعد زیادہ دیر تک نہیں چل سکے اور 7 رنز بنا کر پویلین واپس چلے گئے جس کی وجہ سے کپتان سکندر رضا ہوپ کے ساتھ دینے آنا پڑا۔ رضا اور ہوپ نے 33 رنز کی شراکت داری قائم کی جس نے ٹیم کو مضبوط کیا۔ ہوپ کو بلیسنگ مزاربانی نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔شناکا نے گلف جائنٹس کی باؤلنگ پر اٹیک جاری رکھا اور 19 ویں اوور میں 2 چھکے، ایک چوکا مارا اور ایک رنر بناکر مقابلہ ختم کیا۔ شناکا 10 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جبکہ رضا نے 15 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گلف جائنٹس
پڑھیں:
ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
لاہور:ایشیا کرکٹ کپ 5 سے 21 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کروانے کی تجویز کی باقاعدہ منظوری آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا، جس پر میزبان بورڈ کے نمائندے راجیو شکلا اپنا موقف پیش کریں گے۔
شرکاء اجلاس کی مشاورت سے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، یواے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 7 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یواے ای ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی دبئی میں ہی ہونے کا امکان ہے۔