علماء کوقومی دھارے کے نام پر جھانسہ دیا جارہا ہے، فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان (صبا ح نیوز ) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علمائے دین کو قومی دھارے میں لانے کے نام پر انہیں روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں،یہی حربہ بھارت پر قابض انگریزوں نے استعمال کیا تھا جس کی مخالفت و مقابلہ علما ء نے ہی کیا تھا۔ان
خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جامعہ معارف الشریعہ میں ختم بخاری شریف و تقریب دستاربندی سے خطاب کے دوران کیا ۔مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلاف کی امانت ہے راہ حق پر گامزن اس جماعت سے وابستہ رہیں،وہ اجتہادی غلطی بھی کرے تو نقصان کی بات نہیں،انفرادیت ناکام ہو جاتی ہے لیکن اجتماعیت کامیاب رہتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عارف علوی کا عمران کی مقبولیت پر متنازع بیان،علماء کرام کامعافی مانگنے کامطالبہ، سوشل میڈیاصارفین کاغم وغصہ
لندن /اسلام آباد :سابق صدرعارف علوی کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت سے متعلق متنازع بیان،علماء کرام کاشدیدردعمل، سوشل میڈیاصارفین بھی برس پڑے۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، ایسی مقبولیت اور نعمت اللہ تعالیٰ نے بہت سے پیغمبروں کو بھی نہیں دی،کوئی مقابلہ نہیں،کوئی موازانہ نہیں، عارف علوی نے کہا کہ انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے چاہئیں۔ عارف علوی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے بھولنا مت۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے، کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع۔ دوسری جانب چیئرمین علماکونسل پاکستان علامہ طاہراشرفی نے عارف علوی کے متنازع بیان پر ردعمل میں کہاکہ عارف علوی کابیان افسوسناک ہے،انہیں اس بیان پر معذرت کرنی چاہئے اور توبہ بھی کرنی چاہئے ،عمران خان کی مقبولیت کوانبیاء سے ملاناکم علمی ہے،اسی طرح سوشل میڈیاصارفین نے بھی عارف علوی کے بیان پرشدیدغم وغصے کااظہارکیا۔
Post Views: 1