چین میں پاکستانی سفیر کی چینی شہریوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
چین میں پاکستانی سفیر کی چینی شہریوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے گزشتہ سال چین میں متعدد مقامات کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی کا مشاہدہ کیا۔ نئے سال کی آمد پر جو کہ سانپ سے منسوب سال ہے انہوں نے چینی عوام کو مبارکباد دی اور پاک-چین تعاون کے لیے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔
ہفتہ کے روز پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور چین کے درمیان کئی اعلیٰ سطی تبادلے ہوئے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے چین کا دورہ کیا اور چینی وزیر اعظم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جب کہ اعلیٰ عہدیداروں کا بھی تبادلہ ہوتا رہا ۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور خلائی تعاون کے حوالے سے پاکستان نے گزشتہ سال چین کی مدد سے ایک کیوب سیٹ سیٹلائٹ چاند کی ڈارک سائیڈ تک بھیجا۔
نئے سال کی آؐمد پر انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے سمیت اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا، زیادہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت اور عوامی سطح پر تبادلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین میں
پڑھیں:
وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے جیتنے والے تمام وکلا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرِ قانون وکلا کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل کوشاں اور ان سے رابطےمیں رہتے ہیں، وکلا برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔