ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن :پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنیکا ریکارڈ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن :پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنیکا ریکارڈ بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
ملتان (آئی پی ایس )پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنیکا ریکارڈ بن گیا۔ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 10، 10 وکٹیں گرگئیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جہاں پہلے روز ہی پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز بنا کر آٹ ہوگی۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم بھی آج ہی 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 19 وکٹیں گری تھیں۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2004 کے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز 18 وکٹیں گری تھیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پہلا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پہلا ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے ٹیم کے نو منتخب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گرین شرٹس کے کپتان نے کہا تھا کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پرخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا فارم میں آنا ٹیم اور ملک کے ضروری تھا۔ بابر اعظم پچھلے 5 سال سے رنز کر رہا ہے.