پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
کراچی: پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، نویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق امن 2025 میں نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ ہوگا، جس میں دنیا بھرکی عسکری قیادت مشترکہ حکمت عملی پرغور کرے گی۔
مشق کے ساتھ امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے، جبکہ امن مشق میں 60 ممالک کے بحری اور ہوائی جہاز، سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔
المی بحری مشق اور ڈائیلاگ خطے کی نمایاں ترین اور تاریخ ساز فوجی سرگرمی ہوگی۔
یہ امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں، 2023 میں ہونے والی آٹھویں امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی تھی۔
امن مشق کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے، یہ مشق ہاربر اور سمندر کے مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔
اس بار امن 2025 مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی۔
امن مشق 2025 میں پاک میرینز اور نیوی، کاؤنٹر ٹیررازم کے حوالے سے مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے، سمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گی۔
امن مشق کا اختتام 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا ، جس کی اختتامی تقریب میں اعلیٰ ترین غیر ملکی اور ملکی شخصیات کریں گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امن ڈائیلاگ مشق اور
پڑھیں:
میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے نام جاری کر دیے ہیں
*لاہور بورڈ*
حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی
نور الہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری
محمد علی نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لی
*راولپنڈی بورڈ*
محمد عثمان نے 1188 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا
سعد خان 1172 نمبر
ایان خان 1169 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے
*فیصل آباد بورڈ*
محمد معیز قمر 1189 نمبر کے ساتھ ٹاپ پر رہے
ماہم ممتاز 1187
میرب ورک 1186 نمبر کے ساتھ نمایاں رہیں
*ملتان بورڈ*
ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی
حسینہ فاطمہ 1188 نمبر
اشبہ فاطمہ، میرب فاطمہ، خدیجہ نے 1187 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر حاصل کی_