Jasarat News:
2025-04-25@10:33:02 GMT

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے ،میاں سرفراز

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف میاں سرفراز ٹائون کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں سرفراز ٹائون عدنان دیسوالی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان،بشرہ بی بی،شاہ محمود قریشی و دیگر تمام بیگناہ سیاسی اسیران کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ ستتر سال سے جاری فرسودہ نظام کے خاتمے آئین و قانون کی بالادستی فلاحی ریاست کے قیام اور بنیادی حقوق سے محروم عوام کے لیے سدائے حق بلند کرنے کی پاداش میں کروڑوں پاکستانیوں کی دل کی آواز عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر پابند سلاسل کر دیا گیا اور سیرت النبی و دیگر اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے قائم کی جانے والی عظیم درسگاہ القادر یونیورسٹی میں 190 ملین پاؤنڈ کے بھونڈے کیس میں سزا جیسے شرمناک عمل کو قوم کبھی نہیں بھولے گی قوم دیکھے گی کہ جلد عالیٰ عدالتوں سے اس کیس میں بھی حق و انصاف کی جیت ہوگی اور مٹھائیاں کھانے اور خوشیاں منانے والے صفِ ماتم مچائیں گے پلیٹ لیٹس،وہیل چیئر،اور بے ساکھیوں کا سہارا لیکر دھول جھونکنے والے سیاسی بونوں کا ماضی و حال سے قوم بخوبی واقف ہوچکی ہے پیکا ایکٹ 26 ویں غیر آئینی ترمیم اور 8 فروری 2024 ء کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عوام کی جانب منتخب کردہ حقیقی نمائندوں کو حق سے محروم کرتے ہوئے فارم 47 کے تحت مسلط کردہ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور اس کے خلاف ہر فورم پر توانا و بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے آخر میں ملکی سلامتی مظبوط و مستحکم پاکستان کے لیے دعا کی گئی اور حادثاتی طور پر دارِ فانی کوچ کر جانے میاں سرفراز ٹائون کے ذمیدار عدنان خان یوسف زئی کے چھوٹے بھائی کیلیے دُعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری عدیل تنولی،سینئر نائب صدر عدنان خان یوسفزئی، شاہد قریشی،رئیس دیسوالی،ناصر خان و دیگر ذمے داران موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میاں سرفراز

پڑھیں:

اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے اہلکار کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو

راولپنڈی:

اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔

اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔

پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔

اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی داؤ پیچ میں صفر بٹا صفر ہیں، حفیظ اللہ نیازی
  • امریکہ کی اہم شخصیت نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
  • شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی، عمران خان کا اظہار تشکر
  • اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے اہلکار کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو
  • ملک اور عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان
  • عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے ، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان