ملک میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،کے پی کے میں بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا۔مری، گلیات اور گردونواح میں رات اور صبح کے وقت موسم شدید سرد ہوگا، خطہ پوٹھوہار میں صبح کے وقت چند مقامات پر کہر پڑ سکتی ہے، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا امکان ہے۔ سندھ میں صوبے کے تمام اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا، بلوچستان میں بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد اور خشک موسم کی توقع ہے۔کشمیر میں صبح کے وقت چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں سرد اور خشک موسم جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
کراچی:شہر قائد میں چند روز سے جاری ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہوگئی تاہم 24 سے 29 اپریل کے درمیان صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم جبکہ خشک کے بجائے مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 39 جبکہ جمعرات اور جمعہ کو 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکار پور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 تا 8 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافہ ہونے کا امکان ہے۔