ذرائع کے مطابق راجہ نجابت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو برطانوی پارلیمنٹ میں خاص طور پر نومنتخب لیبر ایم پیز کے ساتھ اپنی لابنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے جے کے ایس ڈی ایم آئی کی حکمت عملی سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (جے کے ایس ڈی ایم آئی ) کے ایک وفد نے تنظیم کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں ہاوس آف کامنز کی ڈپٹی اسپیکر Judith Cummins سے ملاقات کی ہے اور انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کاز کے حوالے سے اپنی جماعت کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ نجابت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو برطانوی پارلیمنٹ میں خاص طور پر نومنتخب لیبر ایم پیز کے ساتھ اپنی لابنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے جے کے ایس ڈی ایم آئی کی حکمت عملی سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہماری لابنگ مہم بہت کامیابی سے جاری ہے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ کشمیر پر انٹرنیشنل لابی کی چیئرپرسن یاسمین ڈار کی قیادت میں ہم برطانوی پارلیمنٹ میں نئے دوستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں اور انہیں تنازعہ کشمیر کے تاریخی پہلوﺅں اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سے آگاہ کر رہے ہیں۔ Judith Cummins نے سیاسی اور کمیونٹی سپورٹ کو متحرک کرنے میں جے کے ایس ڈی ایم آئی کے اہم کردار کا اعتراف کیا اور راجہ نجابت حسین کو جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور حق خودارادیت کے لیے اپنے پختہ عزم کا یقین دلایا۔ انہوں نے لیبر پارٹی کے سیاست دانوں کے ساتھ جے کے ایس ڈی ایم کی مسلسل مصروفیت کی تعریف کی اور پارلیمنٹ میں ان کی مسلسل کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جے کے ایس ڈی ایم آئی پارلیمنٹ میں سے آگاہ کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ جاتلی میں  مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔

مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔

پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
  • ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو
  • پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر
  • جموں و کشمیر قانون سازیہ اجلاس کے آخری روز "جی ایس ٹی" ترمیمی بل کو مںظوری دی گئی
  • آئی ایس او کے وفد کا دورہ پاراچنار
  • موضوع: حضرت زینب ّمعاصر دنیا کی رول ماڈل کیوں اور کیسے
  • حریت کنوینر غلام محمد صفی سے امن کے سفیر محمد طاہر تبسم کی ملاقات
  • مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو