اے این ایف کی کارروائیاں ،13ملزمان گرفتار،150کلو منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے این ایف نے9کاروائیوں میں13ملزمان گرفتارکر لیے، کاروائیوں میں3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 150.28 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، تعلیمی اداروں میں کارروائیاں سندھ میں پیٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملزمان گرفتار کے قریب
پڑھیں:
خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے گینگ ریپ مقدمے کے 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرکے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے اور گینگ ریپ کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان راولپنڈی میں چوری اور راہزنی کے 28 مقدمات جب کہ تھانہ کھنہ کے 05 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ اور تھانہ کورال میں شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کے دو مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت عمر مبارک اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔