اسلام آباد:

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت حنزہ کے نام سے ہوئی جو فلائٹ نمبر ED 321 کے ذریعے ابو ظہبی سے پاکستان پہنچا تھا۔  

ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی، سسٹم میں ملزم کی روانگی کا کوئی ریکارڈ نہیں پایا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرایف آئی اے  اسلام آباد زون کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعلی دستاویزات اسلام آباد

پڑھیں:

شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں

اسلام آباد پولیس نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے 37 اڈوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ مجموعی طور پر 267 گھروں کی تلاشی لی گئی۔

کارروائی کے دوران 580 مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی جن میں سے 37 افراد کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا

پولیس کے مطابق سٹی زون میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

آپریشن کے دوران 17 مشکوک موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دی گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف اس کریک ڈاؤن میں تمام زونل ایس پیز نے بھرپور شرکت کی۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ہزار جعلی پاسپورٹس پر غیرملکیوں کے سفر کا انکشاف
  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • افغانیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنیوالے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
  • جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
  • کراچی ایئر پورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار
  • جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا آغاز