آج شرحِ سود مزید کم ہو گی: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شرحِ سود مزید کم ہو گی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی، بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے شبانہ روز محنت کررہےہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری محنت رنگ لا رہی ہے ،بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، اُمید ہے پالیسی ریٹ میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے،بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
لندن (این این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان پہنچ گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔واضح رہے کہ آج جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔