34اراکین اسمبلی بارے الیکشن کمیشن سے بڑی خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گوشوارے جمع کرانے والے 34 اراکین کی رکنیت بحال کردی، قومی اسمبلی کے 2 پنجاب اسمبلی کے 13، سندھ اسمبلی کے 6، خیبرپختونخوا ااسمبلی کے 11 اور بلوچستان اسمبلی کے 2 ارکان بحال ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران اثاثوں کے گوشواروں کی معاملے پر 34 اراکین کی رکنیت بحال کر دی۔
بحال ہونے والے ممبران میں قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 13 اراکین شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے 6، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 11 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 2 ارکان بحال کر دیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ان 34 اراکین کی رکنیت اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے بحال اراکین کا نو ٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
مزیدپڑھیں:بچے کی ذہانت کا دار و مدار ماں یا باپ پر؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اسمبلی کے 2
پڑھیں:
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد
اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق معاملے پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ مزید برآں، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔