ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ عامر ہمدانی کی علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ملاقات میں ملی مذہبی سیاسی امور خاص کر مرکز کی پالیسی اور صوبائی تنظیمی امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، علامہ عارف واحدی نے ان کی فعالیت کو سراہا اور مختلف امور خاص کر گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات اور پاراچنار کے تازہ ترین حالات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی صوبائی صدر شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی صاحب سے ملاقات، ملاقات میں ملی مذہبی سیاسی امور خاص کر مرکز کی پالیسی اور صوبائی تنظیمی امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، علامہ عارف واحدی نے ان کی فعالیت کو سراہا اور مختلف امور خاص کر گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات اور پاراچنار کے تازہ ترین حالات کے بارے میں آگاہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ عارف
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ھادی الحسینی سے ملاقات کی۔
واشنگٹن میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو پاکستان کے معاشی اشاریوں، حالیہ فِچ کی طرف سے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور کرپٹو کرنسی کے ضابطہ کار سے متعلق متحدہ عرب امارات کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مالیات کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔