رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بڑی پیش رفت،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ مقدمے کا مدعی کمرہ عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق دوران سماعت مدعی ذوالفقار نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی، مجھے درخواست کے نقاط کا بھی علم نہیں ہے۔
ذوالفقار نے عدالت میں کہا کہ میں یہ درخواست واپس لیتا ہوں، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ یہ ساری بات تحریری صورت میں بیان حلفی پر عدالت میں پیش کریں۔
مدعی کا کہنا تھا کہ جی میں اپنے وکیل سے بیان حلفی تیار کروا کے لے آتا ہوں، کچھ وقت دیا جائے، اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال کیس پر سماعت کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس، اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کیا تھا۔
18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔
اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔
عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رمضان شوگر ملز عدالت میں
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔