عدت میں نکاح کیس دوسرے بینچ منتقل کرنے کی استدعا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدت میں نکاح کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے دلائل میں کہا ہے کہ میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں، یہ کیس اس ہائی کورٹ کے بہت سینئر جج پہلے سے سُن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاورمانیکانے بانیٔ پی ٹی آئی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے، عِدت کیس میں انہی بنیادوں پر دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کا آرڈر ہو گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنے کلائنٹ کی ہدایات ہیں، میرے پاس تحریری طور پر اعتراض کی درخواست موجود ہے لیکن دائر نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دے اور اس نکتے پر تھوڑا سوچ لے۔
بعد ازاں جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت میں نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان کریں گے۔
واضح رہے کہ خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024ء کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عدت میں نکاح کیس ہائی کورٹ اور بشری
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل
فائل فوٹوتوشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل کرلی گئی، آئندہ سماعت پر سابق ملٹری سیکریٹری محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کو طلب کرلیا گیا۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے استغاثہ کے دو اہم گواہان انعام شاہ اور صہیب عباسی پر جرح مکمل کرلی ہے، دونوں گواہان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں چشم دید گواہان کی حیثیت سے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر دو اہم گواہان سابق ملٹری سیکرٹری برگیڈیئر محمد احمد اور سابق ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کو بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت طلب کرلیا ہے۔
کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، قوثین فیصل مفتی اور ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی کمرہ عدالت میں موجود تھے، پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر بھی سماعت میں شامل تھے۔