Islam Times:
2025-09-18@14:52:48 GMT

رچرڈ گرینیل نے عمران خان کی رہائی کی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

رچرڈ گرینیل نے عمران خان کی رہائی کی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں

ٹیمی بروس نے لکھا تھا کہ امریکہ کو پاکستانی شہریوں کو ملٹری ٹربیونل میں سزا سنائے جانے پر تشویش ہے اور وہ پاکستانی حکام سے منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل کے حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ جس کے جواب میں رچرڈ گرینیل نے لکھا کہ آپ کو دیر ہو گئی ہے اور یہ بہت کم اور بہت کمزور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ئی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے سے متعلق کی گئی ایک کے سوا تمام ٹوئٹس بظاہر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ رچرڈ گرینل کی ایکس ٹائم لائن پر ان کی مشہور ٹوئٹس دستیاب نہیں ہیں اور پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث شروع ہوچکی ہے۔ ٹوئٹس ڈیلیٹ ہونے کی جانب توجہ سب سے پہلے صحافی وجاہت ایس خان نے دلائی جو خود پی ٹی آئی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اور ان دنوں پاکستان سے باہر ہیں۔

وجاہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر رچرڈ گرینیل کا ایک ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی رہائی کے بارے میں رچرڈ گرینل کی یہ واحد ٹویٹ ابھی تک ریکارڈ پر ہے، باقی کو حذف کر دیا گیا ہے۔ وجاہت نے رچرڈ گرینیل کے جس ٹوئٹ کا ذکر کیا وہ 24 دسمبر 2024 کو امریکی دفتر خارجہ ٹیمی بروس کی جانب سے جاری بیان کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ٹیمی بروس نے لکھا تھا کہ امریکہ کو پاکستانی شہریوں کو ملٹری ٹربیونل میں سزا سنائے جانے پر تشویش ہے اور وہ پاکستانی حکام سے منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل کے حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ جس کے جواب میں رچرڈ گرینیل نے لکھا کہ آپ کو دیر ہو گئی ہے اور یہ بہت کم اور بہت کمزور ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کو آزاد کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ سے وابستہ ارسلان بلوچ نے 24 دسمبر کو کی گئی ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ رچرڈ گرینل نے حال ہی میں عمران خان یا پاکستان سے متعلق 54 پوسٹس اور پوسٹس کی ہیں۔ ان پوسٹس کو 56.

5 ملین سے زیادہ آراء، 1.2 ملین لائکس، 525 ہزار دوبارہ پوسٹس اور 130 ہزار جوابات ملے ہیں۔ گرینل نے ان پوسٹوں میں 25 لوگوں کا ذکر کیا یا ان کے ساتھ مصروفیت کا ذکر کیا، جن میں عمران خان کی دو پوسٹس بھی شامل ہیں۔ ان کی مقبول ترین پوسٹ کو 12.1 ملین ویوز ملے۔ رچرڈ گرینل نے عمران خان سے متعلق ٹوئٹس کیوں ڈیلیٹ کیں اس کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ تاہم چند روز قبل گرینل ٹرمپ کے ساتھ دکھائی دیئے تھے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمران خان کی رچرڈ گرینیل نے لکھا ہے اور

پڑھیں:

سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں تمام اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج مقابلہ ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل کا سوشل میڈیا پر پوسٹر

قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی پر عدالت نے سخت ایس او پیز نافذ کردیں
  • عافیہ رہائی :ڈاکٹر فوزیہ کی برطانیہ میں تقاریب میں شرکت
  • اسرائیل نے غزہ سٹی میں زمینی کارروائیاں شروع کردیں
  • ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
  • سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
  • زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل