جامعہ اردوکے 231کامیاب طلبہ کوتمغے اوراسناد تفویض
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
گورنر جامعہ ارد و کے کانووکیشن میںطالب علم کوپی ایچ ڈی کی ڈگری دے رہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن گورنر ہائوس کراچی میں سجا ، جس میں 37 مختلف شعبہ جات کے 231 طلبامیں 97 گولڈ ، 18 سلور اور 12 برونز کے میڈلز اور اسناد تفویض کی گئیں ۔مہمان خصوصی گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ تمام فارغ التحصیل طلباء کو مبارک باد دیتا ہوں آج فخر اور خوشی کا دن ہے کہ ہم سب طلبہ کی کامیابیوں کا خیر مقدم کررہے ہیں یہ تقریب جامعہ اردوکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ کامیاب طلباء نے آج اپنی زندگی کا اہم مرحلہ مکمل کرلیا یہ کامیابی، علم حاصل کرنے کی لگن و جستجو اور استقامت کا نتیجہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب اپنی جامعہ کا نام روشن کریں گے۔ میرے علم میں ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی ا س وقت مختلف مسائل کا شکار ہے۔ مجھے یقین ہے کہ شیخ الجامعہ ضابطہ خان شنواری اور ان کی ٹیم جلد اس بحران پر قابو پا لیں گے۔ طلباء اپنی کامیابی کو اپنے خوابوں کی تکمیل کی طرف ایک قدم تصور کریں۔ طلباء کے والدین اپنے بچوں کے مستقبل سے مایوس نہ ہوں۔ طلباء کے والدین گورنرہائوس آئیں ان کے بچوں کا مستقبل بنائیں گے۔ گورنر سندھ اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین ہمارا مستقبل ہیں۔ والدین اپنی بچیوں کو معاشرہ کا کارآمد شہری بنائیں۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں گولڈ میڈل حاصل کرنے طلبہ اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں .
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نظام ظلم سے متنفر جواں نسل ہی ملک کا روشن مستقبل ہے‘جاوداں فہیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ویمن ونگ کراچی کی ناظمہ اور جے آئی یوتھ کراچی کی جنرل سیکرٹری جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ ملک و ملت سے محبت کرنے والی جواں اور متحرک قیادت پاکستان کی امید ہے ۔آرٹس کونسل آف کراچی، ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی میں ضلع شمالی یوتھ کے تحت منعقدہ پروگرام ‘‘صبح نو’’ میںخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ موجودہ نظام سے متنفر نظریے سے محبت کرنے والی یہ جواں نسل ہی ملک کا روشن مستقبل ہے، پاکستانی نوجوان مرد و زن باصلاحیت ہیں اور کچھ کر دکھانے کا جذبہ رکھتے ہیں انہوں نے شرکا کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ محفوظ اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے نوجوان جماعت اسلامی کے تحت نظام کی تبدیلی کے مشن میں شریک ہوں ۔ناظمہ ضلع شمالی سحر سلطانہ نے کہا کہ پاکستانی مسلمان نوجوان خواتین ہماری قوت اور ہمارا فخر ہیں اجتماع عام میں بھرپور شرکت کر کے ہم ایک متحرک قوت بن کر ابھریں گے اور ملک کی خواتین و بچیوں کی تعلیم، صحت اور تحفظ کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں گے پروگرام میں ضلع شمالی یوتھ ونگ نے یونیورسٹیوں اور کالجز کی طالبات کے لیے تعمیری اور مثبت سرگرمیوں پر مبنی پروگرام پیش کیے،موٹیویشنل اسپیکر اور رسالہ ‘‘ساتھی’’ کے معروف قلمکار حماد ظہیر نے ‘‘Break the Mental Barriers’’ کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مشکلات آتی ہیں تو مواقع بھی جنم لیتے ہیں بڑے مقاصد پر مبنی خواب دیکھیں، وسائل اور افرادی قوت خود میسر آتی چلی جائے گی،طالبات کے لیے ‘‘تھنکر ٹینکس’’ کے تحت مقابلہ پریذینٹیشنز کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف جامعات اور کالجز کی طالبات نے سماجی مسائل، ماحولیات، صحت و صفائی، خواتین ہراسانی جیسے موضوعات پر پریذینٹیشنز پیش کیں۔اس موقع پر نیو کراچی ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف اور امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ نے ججز کے فرائض انجام دیے اور فاتح طالبات کو شیلڈز پیش کیں۔مزید برآں عشرہ اقبال کے سلسلے میں ‘‘اقبالیات’’ پر بیت بازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں مجیب النسا کالج، گورنمنٹ گرلز کالج الیون بی، الیون آئی، اور الیون ایف کی طالبات و پروفیسرز نے شرکت کی۔