انڈونیشیا نے غزہ کی پٹی میں 100 مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
انڈونیشین مساجد مینجمنٹ کونسل کے چیئرمین محمد یوسف کلہ نے بتایا کہ پہلے قدم کے طور پر، انڈونیشیا کی مساجد کونسل 10 نیم مستقل مساجد تعمیر کرے گی، جس کی کل تعداد 100 مساجد تک پہنچ جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا نے غزہ کی پٹی میں 100 مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انڈونیشیا کے سابق نائب صدر محمد یوسف کلہ جو اس وقت انڈونیشین مساجد مینجمنٹ کونسل کے چیئرمین ہیں نے غزہ کی صورت حال کے بارے میں انڈونیشیائی کمیونٹی کو آگاہ کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال کے دوران ایک ہزار سے زائد مساجد شہید ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے قدم کے طور پر، انڈونیشیا کی مساجد کونسل 10 نیم مستقل مساجد تعمیر کرے گی، جس کی کل تعداد 100 مساجد تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا میں نمازی غزہ میں مساجد کی تعمیر میں مدد کے لیے اپنی مالی صلاحیتوں کا 5-10 فی صد تک اپنی زکوٰۃ اور خیرات دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے غزہ میں متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے اور اس بات کا تعین کریں گے کہ تعمیراتی عمل کو کیسے نافذ کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکراکب ہوگا؟
پی سی بی کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ایشیا کپ پر خدشات کے بادل چھٹ گئے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔
محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جس میں کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کے منتظر ہیں، ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ ’اے‘ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ ’بی‘ میں شامل ہیں۔
ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے، دوسرا میچ بھارت اور یو اے ای کے درمیان 10 ستمبر ہو کھیلا جائے گا جبکہ 12 ستمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کا دوسرا میچ 21 ستمبرکوہونیکاامکان ہے، پاکستان اور بھارت سپر فور میں پہنچے تو ان کا مقابلہ 21 ستمبر کو ہو گا۔
ایشیا کپ میں 20 ستمبر سے سپر فور مرحلے کا آغاز ہوگا، 20 ستمبر کو بی ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہوگا جبکہ 21 ستمبر کو اے ون اور اے ٹو کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ (بی سی سی آئی) کو ایشیا کپ کھیلنے کے لیے حکومتی اجازت مل گئی، ساتھ ہی روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔
دریں اثنا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے، لیگ میچ کے سپر فور مرحلے اور فائنل میں پہنچنے پر بھی پاک-بھارت میچز ہو سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول آئندہ 48 گھنٹے میں جاری کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شریک ہونگی۔