لاہور:

ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لاہور سمیت  اپر پنجاب کے اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا ۔ بارش کے باعث موسم میں دوبارہ ٹھنڈک کا احساس ہوگا اور  درجہ حرارت کم ہوگا ۔

اس وقت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث بتدریج درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی محسوس ہو رہی ہیں جب کہ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث رواں سال سردی کے موسم کا دورانیہ مختصر ہوگیا  ہے۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے باعث

پڑھیں:

لاہور میں موسلا دھار بارش، لیسکو فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی معطل

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، بارش سے لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ مون سون کے چھٹے سپیل کا آغاز ہو گیا، لاہور میں ایک گھنٹہ موسلا دھار بارش، جل تھل ایک ہوگیا، لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ موسلادھار بارش کے دوران نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ ذرائع کے مطابق دوپہر 1:35 سے دوپہر 2:35 تک پانی والا تالاب میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلبرگ 5، لکشمی چوک میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نشتر ٹاؤن میں 8، چوک ناخدا 39، پانی والا تالاب 65 اور فرخ آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن راوی میں 10، اقبال ٹاؤن 12، سمن آباد 7، جوہر ٹاؤن 9 اور قرطبہ چوک میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مال روڈ، جیل روڈ پر موسلادھار بارش برسی، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، ایمپریس روڈ، حاجی کیمپ پر بارشی پانی جمع ہوگیا۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، بارش سے لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ گلشن راوی، سمن آباد، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ ،امامیہ کالونی، شالیمار، باغبانپورہ، ہربنس پورہ، گڑھی شاہو، مغل پورہ، بھاٹی گیٹ سمیت اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی۔ بارشوں میں ٹرانسفارمر جلنے کی شکایات میں اضافہ ہوگیا، ٹرانسفارمر جلنے سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا، بجلی کی طویل بندش سے شہری پریشان ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 14 سے 23 اگست تک مون بارشوں کا نیا اسپیل، سیلاب و اربن فلڈنگ کے خدشات
  • مون سون بارشیں کہاں اور کب تک؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
  •   محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق تازہ پیشگوئی  
  • شہر قائد میں سرمئی بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کا امکان، بالائی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، لیسکو فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی معطل
  • مفت سولر سسٹم اسکیم: سندھ حکومت نے درخواست کا طریقہ اور اہلیت کا معیار جاری کر دیا
  • ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی، نوشہرہ میں سیلاب
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور شدید حبس کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار