ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیرکی برطرفی کی وجہ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر—فائل فوٹو
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے احکامات کے مطابق کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کی گئیں، بڑے پیمانے پر غیر قانونی ہجرت کی روک تھام نہ ہونا بھی بر طرفی کی وجہ بنی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کی برطرفی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سمری بھجوائی تھی۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے وزارتِ داخلہ سمری کابینہ کو ارسال کرے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کر دی۔
واضح رہے کہ آج وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے برطرف کر کے اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
گزشتہ سال جنوری میں احمد اسحاق جہانگیر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈی جی ایف ا ئی اے احمد اسحاق جہانگیر احمد اسحاق جہانگیر کو
پڑھیں:
غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔
جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔