سرینا چوک انٹرچینج کا افتتاح 4 فروری کو ہوگا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا افتتاح 4 فروری کو ہوگا۔
محسن نقوی نے منصوبے کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انہیں تعمیراتی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی اور آرائشی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے، منصوبے کے اطراف خوبصورت باغبانی اور دلکش روشنیوں کا انتظام کیا جائے، جبکہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر کو بھی تیز کیا جائے۔
سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ عوامی سہولت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جو 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ایک انڈر پاس پہلے ہی ٹریفک کے لیے کھولا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، اعظم نزیر تارڑ، طارق فاطمی بھی اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
ٹارنی جنرل منصور اعوان بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بھارت کے آج کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے معاملات، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے معاملے پر گفتگو ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اقدامات کی منظوری لی جائے گی۔
اسحاق ڈار کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق امورکا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بھارت کے حالیہ بیان پر پاکستان کا مؤقف طے کیا جائے گا۔