امریکا اور قطر غزہ میں ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو اور قطری وزیراعظم نے ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے غزہ میں ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ثالثی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امید ہے غزہ جنگ بندی معاہدہ نئے مرحلے تک پہنچ جائے گا، امید ہے معاملہ جلد مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہو جائے گا۔ اسی اثناء میں قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں بھی کامیاب ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے کن امور پر بات ہوئی؟ امریکی محکمہ خارجہ کا اعلامیہ سامنے آ گیا
امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا بتانا ہے کہ اسحاق ڈار مارکو روبیو ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات ہوں گے۔ وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، ڈار روبیو ملاقات میں معدنیات اور مائننگ سیکٹر میں تعاون کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تھی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔