عوام کوصحت مند ماحول کی فراہمی کیلیے کوشاں ہیں‘فراز حسیب
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیا قت آ با دکے عوام کو خوشگوارماحول فراہم کرنے کیلیے لیا قت آ با د ٹائون کی انتظامیہ شب و روز کوشاں ہے، شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کوصحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین فراز حسیب نے یو نین کمیٹی نمبر 6اور 4ڈاکخانہ کی گلیوں میں جاری پیور بلاکس کی مدد سے پختہ کرنے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چیئر مین اسحاق تیموری،کورڈینیٹر صغیر احمد، ڈئریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ایکس ای این B&Rقمر ودیگر افسران بھی موجو دتھے۔ چیئرمین نے کہا کہ لیاقت آباد ٹائون کی تباہ حال سڑکوں اور گلیوں کو تعمیر و مرمت کر کے بحال کیا جارہا ہے، دستیاب وسائل میں منصفانہ بنیادوں پرعوام کو ذیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فراز حسیب نے متعلقہ عملے کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گلیوں کو پختہ کرنے کے لیے میٹریل کا خاص خیال رکھتے ہوئے معیاری میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ مظبوط پائیدارگلیوں اور راہ گزر کی تعمیر کی جاسکے۔ اور عوام لمبے عرصے تک ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔دوسری جانب چیئر مین فراز حسیب نے ڈاکحانہ سے آخری اسٹاپ تک گرین بیلٹس کی تعمیر کے حوالے سے دورہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوام کو
پڑھیں:
ایران کا جوہری تنصیبات مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-23
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بات ایرانی صدر نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران کہی جہاں انہوں نے ملک کی جوہری صنعت کے سینئر حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عمارتوں اور فیکٹریوں کو تباہ کرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہم انہیں دوبارہ تعمیر کریں گے اور اس بار زیادہ طاقت کے ساتھ‘، ’ہمارا سارا جوہری پروگرام عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے یہ بیماریوں کے علاج اور عوام کی صحت کے لیے ہے‘۔ خیال رہے کہ جون میں امریکا نے ایران کی ان جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے جنہیں امریکا کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کا حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر غیر فوجی مقاصد کے لیے ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے جون میں امریکی حملوں سے تباہ شدہ جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی تو وہ ایران کے جوہری مراکز پر نئے حملوں کا حکم دیں گے۔