Jasarat News:
2025-09-18@20:58:41 GMT

پاکستان کسی وقت جرمنی اور چین جیسے ملکوں کو قرض دیتا تھا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

فیصل آباد (کامرس ڈیسک) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پشاور میں زیر تربیت 42ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکا نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا۔اس موقع پر صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ریحان نسیم بھراڑہ نے انہیں فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ پائیدار معاشی ترقی کیلئے پالیسی سازی میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی وقت جرمنی اور چین جیسے ملکوں کو قرض دیتا تھا اور ہمارا شمار دنیا کی 20،25اہم ترین معیشتوں میں ہوتا تھا مگر غلط فیصلوں کی وجہ سے آج ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی سمت درست کرنے کیساتھ ساتھ اکنامک ایمرجنسی کے ذریعے معیشت کی بحالی کیلئے طویل المدتی حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔اس سے قبل نیپا پشاور کے فیکلٹی ممبر شبید اللہ وزیر نے شرکا کا تعارف کرایا اور کہا کہ ترقی کیلئے نجی شعبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاجبکہ حکومت کاکام کاروبار کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنا، امن وامان کی بحالی اور انصاف کی فراہمی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصل ا باد

پڑھیں:

چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی

چین کے انٹرنیٹ ریگولیٹر نے ملک کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی اینوڈیا (Nvidia) کی مصنوعی ذہانت کی چِپس خریدنے سے روک دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے علی بابا اور بائٹ ڈانس سمیت بڑی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اینوڈیا کے خاص طور پر چین کے لیے تیار کردہ RTX Pro 6000D کی ٹیسٹنگ اور آرڈرز بند کردیں۔

ذرائع کے مطابق کئی کمپنیوں نے اس چپ کے ہزاروں یونٹس خریدنے کی تیاری کی تھی اور سرور سپلائرز کے ساتھ ٹیسٹنگ بھی شروع کر دی تھی، لیکن ریگولیٹر کی ہدایت کے بعد یہ عمل روک دیا گیا۔ یہ پابندی اس سے پہلے لگنے والی H20 ماڈل پر قدغن سے بھی زیادہ سخت ہے۔

چینی حکام کا مؤقف ہے کہ مقامی چپ ساز ادارے، جیسے ہواوے اور کیمبرکون، اب ایسے پراڈکٹس بنا رہے ہیں جو اینوڈیا کے چین کو برآمد ہونے والے ماڈلز کے برابر یا ان سے بہتر ہیں۔ حکام نے حالیہ دنوں میں علی بابا اور بائیڈو جیسے اداروں کو بلا کر مقامی پروڈکٹس کا اینوڈیا کے ماڈلز سے موازنہ بھی کروایا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق بیجنگ مقامی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو آگے بڑھانے اور امریکا پر انحصار کم کرنے کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ میں چین بھرپور مقابلہ کر سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی
  •  پاکستان کے زرعی شعبے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں: آسٹریلین ہائی کمشنر
  • سکھر چیمبر آف کامرس میں پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسر اجلاس
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، کسی ایک ملک پرجارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور ہو گی
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات
  • قطر پر حملہ؛ مسلم ملکوں کو بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے،اسحاق ڈار
  • شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
  • ریلیف پیکیج آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا قابل مذمت ہے