مغربی کنارے میں اسرائیلی حملہ، 10 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تمون میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
اسرائیلی فوج کی حالیہ بمباری میں 10 فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران غزہ کے اسپتالوں میں بھی 63 لاشیں لائی گئی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل اور حماس آج قیدیوں کا تبادلہ کررہے ہیں، حماس کی جانب سے 8 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیل سے 110 فلسطینیوں کو آزاد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
غزہ: قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صرف ایک روز میں مزید 53 فلسطینی شہید اور 16 بلند عمارتیں تباہ کردی گئیں۔
غزہ شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، جب کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 64 ہزار 871 ہوچکی ہے، جب کہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے اعتراف کیا ہے کہ وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق غزہ کی 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زیادہ لوگ ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔