کھانے کی عادات میں خرابی پیدا ہونے اور سوشل میڈیا کا تعلق کیا ؟اہم تحقیق سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کی نوعمر بیٹی یا بیٹا سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں تو اس کے نتیجے میں ان میں کھانے کی عادات کی خرابی (eating disorder) پیدا ہو سکتا ہے؟
ایک حالیہ تحقیق نے سوشل میڈیا کے استعمال اور کھانے کی عادات میں خرابی کے خطرے کے درمیان تعلق تجویز کیا ہے۔
ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال کا ہر اضافی گھنٹہ کھانے کی خرابی کی علامات ظاہر کرنے کے زیادہ امکانات سے وابستہ ہے۔ اور جو نوعمر یا نوجوان زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں ان میں سائبر بُلی کا زیادہ امکان ہوتا ہے جو کہ بذاتِ خود کھانے کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو میں اطفال کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جیسن ناگاٹا نے کہا کہ ایک وقت میں ایک سے زیادہ ویڈیوز دیکھنے سے کھانے کی عادت متاثر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے ہر اضافی گھنٹے سے ایک سال بعد کھانے میں خرابی پیدا ہونے کا خطرہ 62 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کی خرابی کے خطرے اور سوشل میڈیا کے استعمال کے درمیان تعلق کثیر جہتی ہے اور والدین کا اپنے آپ کو اور بچوں کو بچانے کا طریقہ مختلف ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کے استعمال کھانے کی کی خرابی
پڑھیں:
زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔
زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔
زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔
زاہد احمد نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔