Islam Times:
2025-04-25@11:43:37 GMT

اہل غزہ کی فتح اور سید مقاومت کی جدائی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: آزادی قدس و غزہ کی اس جنگ میں ایک ایسی عظیم ہستی کے خون کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا، جس کو ’’سید مقاومت‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا تھا، اس جنگ میں سید حسن نصراللہ کی شہادت امت مسلمہ کا مشترکہ نقصان ثابت ہوا، شہید سید کی جدائی کا غم لبنان سمیت پوری امت مسلمہ بشمول فلسطینیوں کیلئے بھی ناقابل برادشت ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

غزہ میں ایک سال سے زائد عرصہ تک جاری رہنے والی جنگ میں 46 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کی مظلومانہ شہادت اور شدید تباہی کے بعد جب صیہونی ناجائز ریاست مقاومت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی اور جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تو زخموں سے چور فلسطینی عوام تمام تر غم و تکالیف کو بھلا کر فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں شہداء اور غزہ کی تباہ کاری کے باوجود ان حریت پسندوں کی خوشی اور جشن یہ واضح کر رہا تھا کہ لگ بھگ سوا سال تک امریکہ اور دیگر استعماری طاقتوں کی مکمل سپورٹ کے باوجود اسرائیل فلسطینی عوام اور مجاہدین کو شکست نہ دے سکا، صیہونی ریاست اپنے ان عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکی، جس کا اس نے ارادہ کیا تھا۔ آزادی قدس و غزہ کی اس جنگ میں ایک ایسی عظیم ہستی کے خون کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا، جس کو ’’سید مقاومت‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا تھا، اس جنگ میں سید حسن نصراللہ کی شہادت امت مسلمہ کا مشترکہ نقصان ثابت ہوا، شہید سید کی جدائی کا غم لبنان سمیت پوری امت مسلمہ بشمول فلسطینیوں کیلئے بھی ناقابل برادشت ہے۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ کی

پڑھیں:

پزشکیان و پیوٹن کا 16 بلین ڈالر کے ہتھیار کیساتھ امریکی پابندیوں پر کاری وار

انتہاء پسند امریکی صدر کیجانب سے ایرانی تیل کی صنعت کیخلاف پابندیوں کے 7ویں پیکج کے اعلان کیساتھ ہی تہران و ماسکو نے آج ایرانی تیل و گیس کے شعبوں کو ترقی دینے کیلئے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں!! اسلام ٹائمز۔ ان دنوں جب ایرانی تیل کی صنعت کے خلاف امریکی پابندیوں کے پیکج، یکے بعد دیگرے مسلط کئے جا رہے ہیں، ماسکو میں موجود تہران کے اعلی سطحی وفد نے واشنگٹن کو "اپنی نئی شراکتداری" پر مبنی واضح پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اپنے دورۂ روس پر ماسکو میں موجود ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد نے آج روس کے ساتھ توانائی کے مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے جس میں طے پانے والی دونوں ممالک کے درمیان وسیع ہم آہنگی نے ایران کے خلاف امریکہ و یورپ کی مسلسل پابندیوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ اس دورے کے دوران 7 ایرانی آئل فیلڈز کی ترقی و پیشرفت کے لئے روسی کمپنیوں کے ساتھ 4 بلین ڈالر مالیت کے 4 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

اس بارے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایرانی وزیر تیل محسن پاک نزاد نے دو مرحلوں پر مشتمل اس معاہدے کی تفصیلات پر روشنی ڈالی کہ جس کا پہلا مرحلہ روس سے گیس درآمد کرنا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کو جذب اور گیس کی ملکی پیداوار میں آنے والے خلا کو پر کیا جا سکے جبکہ دوسرا مرحلہ گیس کے تبادلے کا ایک نیٹورک تیار کرنا ہے کہ جس میں تبادلہ اور ٹرانزٹ، دونوں شامل ہوں گے، جو ایران کو یوریشیا کے "انرجی ہب" میں بدل دے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف روسی توانائی کی برآمدات پر عائد پابندیوں کو بے اثر کرے گا بلکہ مشرق و مغرب کو آپس میں ملانے والے ایک پل کے طور پر ایران کی جغرافیائی سیاسی پوزیشن کو بھی مضبوط کرے گا۔

متعلقہ مضامین