40 ہزار افغان پناہ گزینوں کی ری سیٹلمنٹ، امریکہ وعدہ پورا کرے: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے 80 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ری سیٹلمنٹ کے لیے بیرون ممالک منتقل کیا گیا، بیرون ممالک ری سیٹلمنٹ کے خواہشمند 40 ہزار افغان پناہ گزین ابھی پاکستان میں موجود ہیں، امید ہے ان کی ری سیٹلمنٹ کے حوالے سے امریکا اپنا وعدہ مکمل کرے گا۔ گزشتہ روز وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان رابطے موجود ہیں تاہم اعلیٰ سطح کا رابطہ ہونے پر آگاہ کریں گے۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ افغانستان میں چھوڑے گئے، جدید امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کر رہے ہیں، ہمارے پاس اس حوالے سے کافی شواہد موجود ہیں، یہ کابل حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیاروں کا ہمارے خلاف استعمال روکے۔ نئی امریکی انتظامیہ نے 90 روز کے لیے اپنے امدادی پروگرام معطل کیے ہیں تاکہ ان کا جائزہ لیا جا سکے امید یے کہ یہ امدادی پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے والے امریکی کاروباری وفد کا دورہ معمول کا دورہ ہے تاہم اس دورے کو وزارت خارجہ پراسیس نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراکش کشتی واقعہ ایک نازک معاملہ ہے اس پر غلط معلومات کا تبادلہ نہیں کر سکتے۔ نعشوں کی شناخت کا عمل ایک پیچیدہ معاملہ ہے تاہم مراکش کی حکومت ہماری مدد کر رہی ہے، 22 افراد اس واقعہ میں زندہ بچ گئے وزارت خارجہ ان بچنے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں رابطہ کاری کر رہی ہے۔ مراکش سے 22 پاکستانیوں کی واپسی کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں امریکی امداد تمام ممالک کے لیے 90 دن کے لئے بند ہے پاکستان میں مختلف شعبوں میں امریکی امداد کے تعاون سے کام ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بزنس مین دورے کرتے رہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ نے امریکہ کا دورہ کیا اور کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی، وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے کہ ملاقاتوں کے حوالے سے کس کی ڈیوٹی لگائیں۔ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں، برسوں سے امریکہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کرتے رہیں، ہم امداد کے معاملے پر امریکہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ فیک نیوز ہمارے معاشرے کے لیے خطرناک ہے، ملتان میں جو سمز پکڑی گئی ہیں وزارتِ داخلہ بہتر رسپانس دے سکتی ہے۔ امریکی خاتون کی پاکستان آمد پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اپنے قوانین ہیں، مقامی قوانین کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے جب تک کسی کے پاس قانونی ویزہ موجود ہے، کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جا سکتا، سندھ حکومت قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان ری سیٹلمنٹ کر رہی ہے کے لیے
پڑھیں:
بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی روکا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا ہے۔ بھارت نے اگر پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہوئے فیصلوں کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان واہگہ بارڈر پوسٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی شہریوں کو جاری کردہ سارک ویزہ استثنیٰ اسکیم (SVES) کے تحت تمام ویزوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان میں موجود سکھ یاتریوں کو اس فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی عملہ 30 افراد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بھارت کی ملکیت یا بھارت سے چلنے والی تمام ایئرلائنز کے لیے فوری طور پر بند کر دی گئی ہے۔
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں