ملاقات کے دوران وزیر توانائی سندھ نے انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ صوبہ سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال ہے جس میں سرمایہ کاری کیلئے گولڈن مواقع موجود ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سندھ کے انرجی سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف آپشن پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ صوبہ سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال ہے جس میں سرمایہ کاری کیلئے گولڈن مواقع موجود ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سندھ کے انرجی سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے رجوع کررہے ہیں، انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو حکومت سندھ بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کررہی ہے اور سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں رکارڈ اضافہ ہوا ہے، سندھ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسی کے باعث ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں میں حکومت پر اعتماد اور بھروسے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وزیر توانائی نے چیئرمین وفد کو بتایا کہ محکمہ توانائی سندھ حکومت کا 350 میگاواٹ کا سولر ہائبرڈ منصوبہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔

سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مصدق احمد خان نے اس موقع پر انرجی ڈپارٹمنٹ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بیرسٹر سید شبیر احمد شاہ اور سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محفوظ احمد قاجی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ جرمنی کے وفد میں سی مینز انرج مڈل ایسٹ اینڈ امریکا کے سی ای او Diemar Siers Dorfer، سی مینز انرجی مڈل ایسٹ اینڈ امریکا کے سی ایف او Mrs.

Daniela Schoeppner، سی مینز انرجی پاکستان کے سی ایف او محمد رفیع شامل تھے۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر مزید کہا کہ تھر کے کوئلہ کو گیسی فکیشن کے عمل کیلئے دنیا کے ماہرین نے انتہائی موزوں اور معیاری قرار دیا ہے، تھر کے کوئلہ میں بھی منافع بخش سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ جرمنی کے وفد نے تھر کے کوئلہ کے علاوہ 350 میگاواٹ سولر ونڈ ہائبرڈ منصوبہ میں بھی سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری وزیر توانائی کے حوالے سے کی سرمایہ جرمنی کے

پڑھیں:

جرمنی میں انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالز موبائل نیٹ ورکس سے زیادہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مئی 2025ء) یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے دارالحکومت ڈسلڈورف سے اتوار 11 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق جرمن صارفین کی طرف سے موبائل فون، جو کہ اب تقریباﹰ سارے ہی اسمارٹ فون ہوتے ہیں، کے استعمال کے انداز میں گزشتہ چند برسوں میں واضح تبدیلی آ چکی ہے۔

ترکی نے 'ڈسکارڈ' میسجنگ پلیٹ فارم کو بلاک کر دیا

جرمنی کی فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی، جس کے صدر دفاتر بون میں ہیں اور جو ملکی انفراسٹرکچر کا نگران ادارہ ہے، کی طرف سے ڈسلڈورف میں بتایا گیا کہ ملکی صارفین کی طرف سے انٹرنیٹ کے ذریعے کی جانے والی آڈیو اور ویڈیو کالوں کا مجموعی دورانیہ اب روایتی فون کالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

روایتی فون کالوں کی نسبت میسنجرز پر کالیں زیادہ

فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی نے ملکی خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ سال 2024ء کے دوران جرمن صارفین نے موبائل نیٹ ورکس کے ذریعے مجموعی طور پر 145 بلین منٹ دورانیے کی کالیں کیں۔ اس سے تین سال قبل 2021ء میں ایسی فون کالوں کا مجموعی دورانیہ 163 بلین منٹ رہا تھا۔

ٹیلی گرام کے بانی ’روسی مارک زکربرگ‘ کون ہیں؟

دوسری طرف موبائل فونز سے انٹرنیٹ کے ذریعے جو آن لائن کالیں کی جاتی ہیں، ان کے لیے زیادہ تر میٹا کے مسینجر، واٹس ایپ اور سگنل جیسی ایپلیکیشنز استعمال ہوتی ہیں۔

گزشتہ برس جرمن ‌صارفین نے ایسی میسنجر ایپس کے ذریعے جتنی بھی آن لائن آڈیو اور ویڈیو کالیں کیں، ان کا مجموعی دورانیہ 197 بلین منٹ بنتا تھا۔ 2022ء میں ایسی آن لائن کالوں کا کُل دورانیہ 121 بلین منٹ رہا تھا۔

ویڈیو کالیں آڈیو کالوں سے زیادہ مقبول

جرمنی کی فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی کے مطابق جرمن معاشرے میں ایک طرف اگر آن لائن فون کالیں روایتی فون کالز کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں، تو دوسری یہ پہلو بھی قابل ذکر ہے کہ آن لائن کالوں میں ویڈیو کالز کو آڈیو کالز کی نسبت زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔

امریکہ میں میٹا پر عدم اعتماد سے متعلق تاریخی مقدمہ ہے کیا؟

آن لائن ویڈیو کالنگ کی اس مقبولیت کا ایک ثبوت یہ کہ 2022ء میں جرمنی میں 143 بلین منٹ تک ویڈیو کالیں کی گئی تھیں۔ مگر دو سال بعد 2024ء میں ایسی ویڈیو کالز کا سالانہ دورانیہ بہت زیادہ ہو کر 184 بلین منٹ ہو چکا تھا۔

جہاں تک ٹیلی فون کی فکسڈ لائنوں یا لینڈ لائنز کے ذریعے کال کرنے کے رجحان کا تعلق ہے، تو یہ بھی مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے۔

سن 2020ء میں جرمن صارفین نے کُل 104 بلین منٹ تک لینڈ لائن کالیں کی تھیں۔ یہ دورانیہ 2024ء میں تقریباﹰ نصف رہ گیا اور صرف 57 بلین منٹ رہا تھا۔ روزانہ آن لائن میسجنگ کس طرح کی اور کتنی؟

فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی نے رابطوں، پیغامات اور فون کالوں کے حوالے سے جرمن صارفین کے موجودہ رجحانات سے متعلق چند دیگر دلچسپ اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں۔

واٹس ایپ، ٹیلی گرام یا سگنل، کونسی ایپ زیادہ محفوظ؟

اس ڈیٹا کے مطابق تقریباﹰ 83 ملین کی آبادی والے جرمنی میں روزانہ کی بنیاد پر عوامی رابطوں اور ابلاغ کا سب سے مستعمل طریقہ آن لائن میسجنگ ہے۔ اس کے لیے ٹیکسٹ، فوٹوز، وائس میسج، ویڈیوز، ایموجیز اور گِفس (GIFs) جیسے متنوع امکانات استعمال کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ برس جرمن صارفین نے ملکی نیٹ ورکس استعمال کرتے ہوئے مجموعی طور پر تقریباﹰ 902 بلین آن لائن پیغامات بھیجے، جو 2023ء کے مقابلے میں 11 بلین زیادہ تھے۔

ادارت: شکور رحیم

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی میجر ر یٹائرڈ ناصر رفیق سے ملاقات
  • چودھری شجاعت حسین کا "آپریشن بنیان مرصوص "پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
  • کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، ناصر حسین شاہ
  • ناصر حسین شاہ کی زیرصدارت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس
  • جرمنی میں انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالز موبائل نیٹ ورکس سے زیادہ
  • انجینئر حمید حسین کی ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ممبران سے ملاقات، مسئلہ پاراچنار کے حل کیلئے بات چیت
  • علامہ مقصود ڈومکی کی حافظ حسین احمد کے فرزند سے اظہار تعزیت
  • پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں، صرف اصلاحات نہیں خود کو بھی تبدیل کر رہا: وزیر خزانہ
  • ترسیلات زر میں31 فیصد اضافے پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان
  • گورنرخیبرپختونخوا سے سینیٹر شیخ بلال مندوخیل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال