Jasarat News:
2025-09-18@22:23:23 GMT

بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، برفباری بھی متوقع

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، برفباری بھی متوقع

پشاور: خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران بارش متوقع ہےجبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا البتہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد میں درجہ حرارت 24 لاہور میں 23 اور کراچی میں 27 رہا،پشاور میں ٹمپریچر23 اور کوئٹہ منفی میں10 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرایا گیا، کیا اس کے ذمہ دار افغان مہاجرین تھے؟ ہم اپنے صوبے میں کوشش کر رہے ہیں افغان مہاجرین کو عزت اور روایات کے ساتھ واپس بھیجیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چارج سنبھال لیا
  • محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • عوام تیاری کرلیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے
  • بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان