امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان آئی پی پیزو کے الیکٹرک مافیا مہنگی بجلی ولوڈ شیڈنگ کے خلاف شاہین کمپلیکس پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حاظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے،کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ اور کراچی کو ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی فراہم کرنے کے خلاف جمعہ 31جنوری کو ملک گیر احتجاج اور دھرنو ںکے سلسلے میں کراچی میں بھی 14مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے ۔مظاہرین نے مختلف بینرز و پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے اور مطالبات کے حق میں پُر جوش نعرے لگائے ۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہین کمپلیکس آئی آئی چند ریگر روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں اور صنعتوں کو ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی فراہم کر رہی ہے اور بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک لائسنس منسوخ ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور کراچی کو این ٹی ڈی سی سے براہ ِ راست بجلی فراہم کی جائے ، نومبر 2024ء میں نیشنل گرڈ سے کراچی کو 1100کے بجائے 1600میگا واٹ بجلی فراہم ہونے پر بلوں میں 4.

88 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف ملا اگر کراچی کو 2200میگا واٹ نیشنل گرڈ سے مل جائیں تو اس طرح کے الیکٹرک اور اس کے 40سالہ بوسیدہ و ناکارا پلانٹس سے بھی نجات مل جائے ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی سرپرستی اور آئی پی پیز کے ظالمانہ و عوام دشمن معاہدوں میں پیپلز پارٹی ، نواز لیگ ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سب شامل ہیں ۔ جماعت اسلامی کی جدو جہد اور عوامی مزاحمت کے باعث آئی پی پیز مافیا اور ان کی لوٹ مار بے نقاب ہوئی ، مقدس گائے سمجھ کر کوئی ان کے خلاف بات کرنے پر تیار نہ تھا کیونکہ 52فیصد آئی پی پیز حکومت کی اور 28فیصد پاکستانی مالکان کی ہیں صرف 20فیصد بیرونی کمپنیاں ہیں ۔ حکومت‘ جماعت اسلامی کے 14روزہ پنڈی دھرنے کے بعد آئی پی پیز سے بات کرنے پر مجبور ہوئی اور خود حکومت کے مطابق اب تک کے نظر ثانی شدہ معاہدوں کے باعث 1100ارب روپے کی بچت ہوئی ہے مگر ابھی تک اس بچت کا کوئی فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا گیا اور بجلی سستی نہیں کی گئی، جماعت اسلامی کا آج کا احتجاج اور دھرنے پورے ملک میں بجلی سستی نہ کرنے کے خلاف ہیں اور ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ حکمرانوں کو بجلی سستی کرنی ہوگی اور عوام کو ریلیف دینا ہو گا ، جماعت اسلامی کی جدو جہد اور مزاحمت جاری رہے گی اور ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور حکمران پارٹیاں عوام کو دھوکا دیتی ہیں اور بے وقوف بناتی ہیں ، ہم بلاول زرداری اور مریم نواز سے سوال کرتے ہیں کہ 300یونٹ اور 200یونٹ تک مفت بجلی دینے کے وعدوں کا کیا ہوا ؟ یہ فارم47کے ذریعے مسلط کردہ حکمران ہیں ان کو صرف اپنی حکومت اور اقتدار کی فکر ہے ، یہ حکمران عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں نہ دے سکتے ہیں ۔ ایک دوسرے کے خلاف فرینڈلی اپوزیشن بنے ہوئے ہیں اور ایم کیو ایم بھی اس پورے عمل میں شریک جرم ہے ۔ تمام حکمران پارٹیوں نے مل کر عوام کے خلاف گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے ان سے نجات حاصل کیے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے نہ ملک اور قوم بحرانوں سے نکل سکتے ہیں ۔ ان سے نجات کے لیے بھر پور سیاسی و جمہوری جدو جہد اور مزاحمت کی ضرورت ہے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور نے کہا کہ کراچی کے عوام 14گھنٹے 16گھنٹے تک لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں ، مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ۔ آئی پی پیز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں کا کوئی فائدہ ابھی تک عوام کو منتقل نہیں کیا گیا ، جماعت اسلامی نے بجلی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف اور راولپنڈی دھرنے کے بعد ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ایک بار پھر تحریک کا آغاز کر دیا ہے ، ہم حکومت کا تعاقب کرتے رہیں گے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی جائے ، آئی پی پیز مافیا کا کورگھ دھندا ختم کیا جائے ،کے الیکٹرک لائسنس منسوخ کیا جائے ۔مظاہرے سے آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کراچی کے صدر محمود حامد ، جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ناظم علاقہ برنس روڈ محمد نسیم نے بھی خطاب کیا ۔شہر بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ ، کالا پل ، کورنگی ڈی سی آفس ، دائود چورنگی ،نورانی کباب ہائو س شاہراہ قائدین ، مین سپر ہائے وے ، پاور ہائوس چورنگی ، ڈالمین شاپنگ مال حیدری ، اورنگی ٹائو ن پانچ نمبر چورنگی ، بنارس چوک ، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان ، قاضی چوک(9نمبر) بلدیہ ٹائو ن اورجوہر موڑ پر کیے گئے جن سے جماعت اسلامی کے ضلعی امرا و دیگر ذمے داران نے خطاب کیا ۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: احتجاجی مظاہرے جماعت اسلامی بجلی فراہم مہنگی بجلی کے الیکٹرک ا ئی پی پیز مظاہرے سے کراچی کو کراچی کے عوام کو کرنے کے کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں انفرااسٹرکچر کی ناقص صورت حال پر حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملائیشیا سے واپس پر کراچی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ کراچی کے رہنے والے اذیت کا شکار ہیں، اس حالت پر افسوس ہوتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نا اہل بھی ہے اور بددیانت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، کراچی کی ترقی کا ایک ہی راستہ ہے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنایا جائے، ریڈ لائین فراڈ پروجیکٹ چند ہزار لوگوں کے لیے ریڈ تنگ کردی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ سے لاکھوں لوگ گزرتے ہیں جن کی زندگی مشکل بنا دی گئی ہے، ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کررہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں ووٹ کی چوری کو معاف نہیں کیا، اگلے فیز میں ووٹ کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے، جماعت اسلامی عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نازک معاملہ ہے، بذریعہ پنجاب لانگ مارچ بڑا بریک تھرو تھا، جماعت اسلامی کوئٹہ، جعفرآباد اور گوادر میں بنو قابل پروگرام شروع کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں وڈیرہ شاہی اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر پی پی کا ساتھ دے رہی ہے، سندھ کے نوجوانوں میں سوشل میڈیا کی بدولت بیداری کی لہر پیدا ہو رہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طویل اقتدار میں مافیاز پروان چڑھے، پنجاب میں ایک روٹی، دو کباب کی حکومتی  امداد کے پیچھے بھی خودنمائی کی تحریک نظر آتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ متناسب نمائندگی کا طریق انتخاب لاگو ہونا چاہیے، جماعت اسلامی لینڈ ریفارمز کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں، ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، افغانستان کو بھی سمجھنا چاہیے، وہاں سے دراندازی بند ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن نہیں بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم کی ضرورت ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
  • اورنگی کے مسائل کے اصل ذمے دار پی پی کے قابض میئرو ٹاؤن چیئرمین ہیں ٗ منعم ظفر
  • نیو کراچی: حکمران جماعت کے غنڈوں کا جماعت اسلامی کارکن حملہ
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • 15برس میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے: حافظ نعیم
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی چلڈرن غزہ مارچ کل ہوگا
  • منعم ظفر خان نے ٹائون چیئرمینوں کے ساتھ اسپرے مہم کا افتتاح کردیا،مہم شہر بھر میں چلائی جائیگی
  • مسلم حکمران زبانی بیانات کے بجائے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات اور فوجی کارروائی کریں ، منعم ظفر خان
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے