محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ظاہر کی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد بارش ہو سکتی ہے، جبکہ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر میدانی علاقے سرد اور خشک رہیں گے، مگر شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جزوی طور پر بادل ہوں گے اور یہاں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور چند دوسرے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، لیکن دیر، چترال، مانسہرہ اور بٹگرام میں برفباری متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: بارش اور برفباری علاقوں میں
پڑھیں:
بلوچستان، موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی
فائل فوٹوبلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، محکمہ موسمیات نے آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سب زیادہ گرمی سبی اور تربت میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
نوکنڈی میں 37 اور کوئٹہ میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔