سعودی شہزادی وطفا بنت محمد کا انتقال ہوگیا، نمازجنازہ ریاض میں ادا کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2025ء)سعودی شہزادی وطفا بنت محمد کا انتقال ہوگیا،جن کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ فرمان میں بتایا گیا کہ شہزادی وطفا بنت محمد آل عبد الرحمن آل سعود کا انتقال جمعرات کو ہوا۔ شہزادی کا انتقال ایک افسوسناک واقعہ ہے جس پر سعودی عوام غمگین ہیں۔
(جاری ہے)
متوفیہ کی نماز جنازہ ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی، جہاں قریبی افراد اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ نماز جنازہ اسی روز عصر کے بعد ادا کی گئی۔ سعودی عوام کی جانب سے شہزادی وطفا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔شہزادی وطفا سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن تھیں، ان کا انتقال سعودی عرب میں ایک بڑے سانحے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب اس خبر کے بعد سعودی عوام اور حکومتی حلقوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے، اور شہزادی کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی جا رہی ہے۔دیگر شاہی خاندانوں کی جانب سے بھی شہزادی وطفا کے اہل خانہ کیلئے دعائیں اور تسلی کا پیغام بھی ارسال کیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہزادی وطفا کا انتقال
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 4ہزار 002ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 278روپے کی سطح پر آگئی۔