وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں حالیہ مذاکرات میں حکومت کی طرف سے مثبت پیش رفت اور پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو کی گئی۔
اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا۔
وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال اورعوامی مسائل کے حل کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ayaz sadiq meeting MUHSIN NAQVI ایاز صادق پی ٹی آئی محسن نقوی مذاکرات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایاز صادق پی ٹی ا ئی محسن نقوی مذاکرات اسپیکر قومی اسمبلی وزیر داخلہ
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب‘ 32نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاہے جس میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی کمی پر توجہ دلاؤ نوٹس‘پاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں ترمیم کا بل ،موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل ، سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 ، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آرڈیننس ، کرمنل لاء ترمیمی بل 2024 سمیت بیشتر بلز اور رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔